منگل 18 نومبر 2025 - 21:29
ایم ڈبلیو ایم کا 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر بھرپور احتجاج

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین اور تحریکِ تحفظ آئین پاکستان وائس چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سابق سینیٹر مشتاق احمد، مصطفیٰ نواز کھوکھر، ایم پی اے اسد عباس اور دیگر قائدین و کارکنان کے ہمراہ سپریم کورٹ کے باہر 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین اور تحریکِ تحفظ آئین پاکستان وائس چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سابق سینیٹر مشتاق احمد، مصطفیٰ نواز کھوکھر، ایم پی اے اسد عباس اور دیگر قائدین و کارکنان کے ہمراہ سپریم کورٹ کے باہر 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ نظامِ عدل کی عمارت ڈھا دی گئی ہے، لوگ انصاف کے لیے اب کہاں جائیں گے؟

انہوں نے کہا کہ اب ظلم کا راستہ روکنے والا ریاستی ادارہ باقی نہیں رہا اور یہ ترمیم عوامی حقوق، عدلیہ کی آزادی اور آئین کی روح پر براہِ راست حملہ ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ "جب تک زندہ ہوں، چپ نہیں رہوں گا, خدا کے سوا ہر کوئی جوابدہ ہے؛ قوم کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا تو ہم خاموش نہیں رہ سکتے۔

اس موقع پر علامہ ناصر عباس جعفری نے یومِ سیاہ منانے اور ملک گیر احتجاجی مہم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان میں عوام کو اس آئینی تجاوز کے خلاف متحد ہونا ہوگا، تاکہ عدلیہ کی آزادی اور عوامی حقِ انصاف کا دفاع کیا جاسکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha