پیر 17 نومبر 2025 - 22:50
قرآن و سنت کے منافی تاحیات استثنیٰ دینے والوں نے بغاوت کی ہے: سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس

حوزہ/چیئرمین مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان نے کہا کہ قرآن و سنت کو ماننے والے کسی کو تاحیات استثنی نہیں دے سکتے؛ ایسا کرنا قرآن و سنت کے سراسر منافی اور بغاوت کے مترادف ہے، جن لوگوں نے اس فیصلے کی حمایت کی یا اس کے حق میں ووٹ دیا وہ قرآن و سنت کی واضح تعلیمات سے انحراف کے مرتکب ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جوڈیشل کمپلیکس میں فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرآن و سنت کو ماننے والے کسی کو تاحیات استثنی نہیں دے سکتے؛ ایسا کرنا قرآن و سنت کے سراسر منافی اور بغاوت کے مترادف ہے، جن لوگوں نے اس فیصلے کی حمایت کی یا اس کے حق میں ووٹ دیا وہ قرآن و سنت کی واضح تعلیمات سے انحراف کے مرتکب ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئین کو متنازعہ بنا دیا گیا ہے؛ پارلیمنٹ اور عدلیہ کمزور اور مظلوم ہو چکی ہیں، جبکہ غاصب عناصر نے ریاستی اداروں پر قبضہ جما رکھا ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ چلاس، بابوسر ٹاپ، کوئٹہ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ہونے والے واقعات کس نے کیے؟ ان کے پیچھے کون ہیں؟ قوم کو سچ بتایا جائے۔

آخر میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک میں آئین، قانون اور انصاف کی بالادستی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے اور ہر قسم کی ریاستی جبر، ظلم اور غیر آئینی اقدامات کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha