حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہیئتِ طلاب سندھ کے وفد نے صدر مولانا ارشاد علی نجفی کی قیادت میں بُزرگ عالم دین علامہ رضا محمد سعیدی سے حسینیّہ امام رضا علیہ السّلام طُلّاب اہالی سندھ نجف اشرف میں مُلاقات کی۔

مُلاقات میں ہیئتِ طُلّاب سندھ کی کابینہ کے ساتھ سابقہ صدور اور ہیئت کی مختلف کمیٹیوں کے عہدیداران اور اراکین شامل تھے۔
مُلاقات میں مُختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ہیئتِ طُلّابِ سندھ کی فعّالیّت کے بارے میں علامہ سعیدی کو آگاہ کیا گیا۔

علامہ رضا محمد سعیدی نے ہیئت کو اس کی خدمات پر داد و تحسین پیش کی اور اپنی قیمتی نصیحتوں سے مُشرّف کیا اور اپنے تجربات پیش کیے۔
آخر میں ہیئتِ طلاب سندھ کے صدر نے حجت الاسلام علامہ رضا محمد سعیدی کا ملاقات کے لیے وقت دینے پر شُکریّہ ادا کرتے ہوئے ان کی توفیقات میں اضافہ اور سلامتی کے لیے دعا کی۔










آپ کا تبصرہ