حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہیئتِ طُلّاب سندھ نجف اشرف کے وفد نے ہیئت کے صدر مولانا ارشاد علی النّجفی کی قیادت میں معروف خطیب علامہ سیّد شہنشاہ حسین نقوی سے نجف اشرف میں مُلاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
مُلاقات میں ہیئتِ طُلّاب سندھ کی کابینہ کے ساتھ سابقہ صدور اور مختلف کمیٹیوں کے عہدیداران اور اراکین شامل تھے۔

اس موقع پر ہیئتِ طُلّابِ سندھ کی فعالیتوں سے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کو آگاہ کیا۔
علامہ شہنشاہ نقوی نے ہیئت کے اراکین کو ان کی خدمات پر داد اور خراجِ تحسین پیش کیا اور اپنی نصیحت و تجربات سے مستفید کیا۔
آخر میں ہیئتِ طلاب سندھ نجف اشرف کے منتظمین نے ملاقات کا وقت دینے پر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کا شکریہ ادا کیا۔









آپ کا تبصرہ