حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رُکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان و چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی النجفی نے جامعہ امام خمینی ؒ ماڑی انڈس ضلع میانوالی میں طلباء کو معرفت امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کے موضوع پر درس دیتے ہوئے کہا کہ امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کی ذاتِ اقدس مشعل راہ ہے؛ جس کی روشنی میں نوجوان خصوصاً نئی نسل کی تربیت ضروری ہے، تاکہ معاشرے میں اسلامی اقدار کا پاس رکھتے ہوئے عملی زندگی میں اپنا کردار ادا کرسکیں اور دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے میں پیش پیش رہیں۔

علامہ سید افتخار حسین نقوی النجفی نے ایام فاطمیہ (سلام اللہ علیہا) کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے سیرت سیدۃ النساء العالمین حضرت بی بی سیدہ فاطمہ سلام اللہ پر روشنی ڈالی اور مصائب سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا بیان کیے۔
انہوں نے طلباء کو لیکچر دیتے ہوئے اتحاد و اخوت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مملکت خدادا پاکستان اس وقت دہشت گردی سے نبرد آزما ہے، اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ رہنے کی اشد ضرورت ہے، تاکہ ملک دشمن عناصر اور ان کی پشت پناہی کرنے والے سہولت کاروں کے مذموم مقاصد خاک میں ملائے جاسکیں۔









آپ کا تبصرہ