امام زمانہ
-
عقیدہ مہدویت، شیعہ بنیادی عقائد میں سے ایک ہے، مولانا سید علی اکبر رضوی
حوزه/ امام جمعہ افریقہ مولانا سید علی اکبر رضوی نے عقیدہ مہدویت اور انتظار کی کیفیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بنیادی ترین عقائد میں ایک عقیدہ، مہدویت کا عقیدہ ہے، جو انسان ساز اور قوت صبر و رضا دیتا ہے اور انسانی وجود میں استقامت پیدا کرتا ہے۔
-
کتاب ڈاؤنلوڈ
جَمالِ وَلئ عصر(ع) اور خود ساختہ محرومیت
حوزہ/امام عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجه الشریف سے متعلق ایک بہترین کتاب
-
پیروان ولایت جموں و کشمیر:
انقلاب اسلامی ایران،انقلاب امام زمانہ کے اصولوں پر مبنی ہے
حوزہ/ مولانا قمی اور مولانا صوفی نے یک زبان ہوکر کہا کہ ظہور امام کے لئے راہ ہموار کرنے کے لئے ایک انقلاب کی ضرورت ہے اور یہ انقلاب نوجوانوں کی بیداری میں مضمر ہے۔
-
بغداد میں آیت اللہ العظمی سیستانی کے نمائندہ:
حرم اہلبیت (ع) کا ہدف معاشرے میں ثقافتی اور مذہبی شناخت کو مضبوط بنانا ہے
حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ طارق بغدادی: مقدس روضے اور دیگر ادارے خاص طور پر فکری اور ثقافتی پہلو میں بہترین مراکز شمار ہوتے ہیں، اور ان کا مقصد معاشرے میں مذہبی وثقافتی شناخت کو مضبوط کرنا ہے۔
-
امامبارگاہ بی بی انارو صاحبہ کلکتہ میں بمناسبت ولادت با سعادت حضرت امام مہدی (عج) کا انعقاد
معرفت امام کے بغیر انتظار ظہور بے معنی ہے: حجۃ الاسلام محمد طیب علی انصاری
حوزہ/ مولانا نے کہا: امام زمانہ (عج) معرفت حاصل کرنا ضروری ہے، کیونکہ امام کی معرفت کے بغیر ہم امام کے واقعی انتظار کرنے والے نہیں بن سکتے۔
-
امام وقت کی اطاعت واجب ہے: مولانا منظور علی نقوی
حوزہ/ ہم امام زمانہ (عج) کی وجود مبارک کے صدقے میں ہی خدا وند متعال کی نعمتوں سے ہی فیضیاب ہوتے ہیں، لیکن قرآن اور روایات کے نقطہ نظر سے ضروری ہے ہم اہل بیت (ع) کی اطاعت کریں۔
-
ممبئی میں تیسرے "ٹویلتھ ٹاک" کانفرنس کا انعقاد
حوزہ/ امام مہدی (عج) کے بارے میں شکوک و شبہات کو رد کرنے کے مقصد سے "دا پرامس مہدی" ٹیم نے 15 جنوری کو شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک شوستری امامباڑہ، ممبئی میں تیسری مرتبہ ٹویلتھ ٹاک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
-
طلاب کے علاہ ہمارا کوئی نہیں
حوزہ/ آیت اللہ الھی طباطبائی نے پوچھا: امام کیا آپ طلاب سے راضی ہیں؟ حضرت خاموش رہے اور کچھ دیر کے بعد فرمایا:ان کے سوا ہمارا کوئی نہیں!
-
مجلس خبرگان رهبری کے رکن:
ایران پہلے سے زیادہ قوی، اسرائیل و امریکہ پہلے سے زیادہ ضعیف ہو چکے ہیں
حوزہ/ آیۃ اللہ کعبی نے کہا: انقلاب اسلامی ایران نے گزشتہ چند سالوں میں بہت سے اتار چڑھاؤ، پستی اور بلندی، سازشوں اور بے پناہ مصیبتوں کا سامنا کیا ہے اور انقلاب اسلامی دشمنوں کے منصوبوں کے مقابل مضبوط ہوا ہے لیکن امریکہ اور اسرائیل کمزور ہوئے ہیں۔
-
آج امام خمینیؒ کی فکر تیزی سے پھیل رہی ہے، حکومت اسلامی کے مقابلے پر شیطانی طاقتیں عاجز ہوچکی ہیں، علامہ باقر عباس زیدی
حوزہ/دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے زیر اہتمام ہفتہ وار اجتماعی دعائے توسل برائے صحت و سلامتی رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای، آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی، مجتہدین عظام اور تمام مومنین کیلئے محفل شاہ خراسان روڈ پر دعا کا انعقاد کیا گیا۔
-
سلام فرماندہ کے بعض اہم پیغامات
حوزہ/ہمیں اپنے سماج میں ایسے ثقافتی امور کو انجام دینے کی ضرورت ہے جس کے ذریعہ معاشرہ کے تمام افراد خصوصاً نئی نسل کے دلوں میں امام زمانہ(عج) کی یاد زیادہ سے زیادہ زندہ رہ سکے۔
-
ميلبورن آسٹریلیا میں امام زمانہ (عج) ڈے کا انعقاد
حوزہ/ ميلبورن کی فعال ترین تنظیم "The Awaiters" جو دینی، مذہبی ،ثقافتی و تربيتي پروگراموں کا انعقاد گزشتہ سات سالوں سے علماء کی سر پرستی میں کررہی ہے اس نے امسال بھی امام زمانہ عج کی ولادت با سعادت کے موقع پر امام بارگاہ پنجتن علیہم السلام میں منعقد کیا۔
-
روضہ امام علی رضا (ع) کی جانب سے تربیتی کورس کا انعقاد
حوزہ/ امام رضا علیہ السلام کے حرم کی جانب سے تمام اردو زبان محبان اہلبیت علیہم السلام کے لئے امام زمانہ عج کی تعلیمات سے واقفیت کے لئے شارٹ کورس بعنوان "امام زمانہ کی تعلیمات سے واقفیت، ظہور امام کے منتظرین کے لئے" خواتین اور مردوں کے لئے انعقاد کیا گیا ہے۔
-
خدا کی شناخت کا صحیح راستہ امام زمانہ (عج) کی پہچان اور معرفت پر منحصر ہے، مولانا ذاکر حسین جعفری
حوزہ/ حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ (س) کے مذہبی و بین الاقوامی امور کے ماہر کا کہنا ہے کہ اگر انسان امام زمانہ (عج) کی معرفت کے ساتھ اس دنیا سے رخصت ہوجائے تو اسے بے شمار ثواب ملے گا اور اسے امام زمانہ (عج) کے ظہور کے وقت ان کے حضور حاضر ہونے اور مدد کرنے کا شرف نصیب ہوگا۔
-
کرگل میں انجمن صاحب الزمان (عج) کے زیر اہتمام "دورہ مھدویت" و محفل کا انعقاد +تصاویر
حوزہ/سانکو میں جلوس مھدویت امام خمینی رح چوک سے برآمد ہوا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں منتظرین امام زمان عج نے شرکت کرکے مظلومین و مستضعفین کی حمایت میں نعرے بلند کئے اور مستکبرین جہان کے خلاف اپنی نفرت و بیزاری کا اظہار کیا۔اس دوران یمن کے مظلومین کی حمایت میں خصوصی طور پر نعرے لگائے۔
-
-
’عقیدۂ مہدویت ‘‘ یعنی نجات دہندۂ بشریت کے ظہور پر یقین و اعتقاد تمام آسمانی مذاہب و ادیان کے ماننے والوں کے درمیان پایا جاتا ہے: مولانا ابن حسن املوی واعظ
حوزہ/ ہندوؤں کی مذہبی کتابوں ( وید، باسک وغیرہ ) میں بھی ہے کہ آخری زمانہ میں دین و مذہب کی قیادت ایک عادل بادشاہ پر ختم ہوگی جو جن و انس اور فرشتوں کا بھی پیشوا ہوگا۔
-
١۵شعبان آمد اُمیدِ جہاں حضرت امام مہدی (عج) مبارک ہو
حوزہ/ شعبان فرزند رسول اسلام، حضرت امام مہدی آخر الزماں علیہ السلام کا یوم ولادت باسعادت ہے۔ اس موقع پر ہم حوزہ نیوز ایجنسی کی جانب سے بشریت کو ظلم و جور سے نجات دلانے اور عالمی سطح پر عدل و انصاف کا قیام کرنے والے الٰہی نمائندے کے منتظر سبھی متوالوں کو پر خلوص مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
-
مشکلات میں گھرا ہر انسان ایک مسیحا کے انتظار میں ہے، یہی فکر، سوچ اور انتظار ہی دراصل نظریہ مہدویتؑ کی روشن دلیل ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اپنے پیغام میں کہا کہ شب برات درحقیقت اطاعت خداوندی کی تجدید اور خواہشات نفسانی کی نفی کرکے نفس امارہ کو شکست دینے کے عہدکا موقع فراہم کرتی ہے۔
-
وہ نہیں, ہم غایب ہیں!
حوزہ/ حضرت امام مہدی عجل اللہ فرجہ الشریف ہم شیعوں کے بارہویں امام ہیں جو حکم خداسے پردۂ غیب میں ہیں اور جب اللہ کا حکم ہوگا تو ظہور فرمائیں گے۔ آپ کی غیبت کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ موجود نہیں ہیں بلکہ آپ موجود ہیں لیکن لوگ آپ کے دیدار سے محروم ہیں اور جب ظہور کریں گے تو لوگ آپؑ کی زیارت سے شرفیاب ہوں گے۔
-
امام زمانہ علیہ السلام اور ہم
حوزہ/ ہر دور کے ظالم و جابر کو ہمیشہ ہم سے ہی خطرہ رہتا ہے کہ ہم اس کے ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں، اور اس وقت ہمارے پاس بھی ایسی طاقتیں ہیں جو اس وقت کے سب سے بڑے ظالم و جابر کو منہ توڑ جواب دے سکیں اور وقت پڑنے پہ دیتی بھی ہیں اور دنیا دیکھتی بھی ہے۔
-
استاد حوزہ حجۃ الاسلام سید امیر مہدی امین:
انتظارِ فرج اور ہماری ذمہ داریاں
حوزہ/ا ستاد حوزہ حجۃ الاسلام امین نے کہا کہ امام زمان علیہ السلام کے حقیقی منتظرین کی سماجی ذمہ داریوں میں سے ایک یہ ہے کہ وہ حق الناس، قانون اور عدالت کی رعایت کریں۔بدقسمتی سے آج ان امور کی رعایت بالخصوص سائبر اسپیس میں کم ہو گئی ہے اور اس فضاء میں لوگ لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسانی سے جھوٹی چیزوں کو فروغ دینے اور الزام تراشیوں میں مصروف عمل ہیں۔
-
انسانی معاشرے کی تنزلی کے علل و اسباب، حجۃ الاسلام استاد مؤمنی
حوزہ/ خطیبِ حرم حضرت فاطمہ معصومہ(س)نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امام زمانہ(ع)سے متعلق غفلت،معاشرے کو نقصان پہنچانے اور مشکلات سے دوچار کرنے کا باعث ہے۔
-
مولانا سید عمار حیدر زیدی قم المقدس:
کیا لشکر امام میں خواتین بھی ہونگی؟
حوزہ/ خواتین ملک کی آبادی کا ایک بہت بڑا حصہ ہیں انھیں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور وہ خواتین جو گھر کے نظام کو بہتر بناتی ہیں ان کا کردار معاشرے کے نظام کو بہتر بنانے میں نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
-
عصر غیبت میں ہماری ذمہ داریاں
حوزہ/ اگر تمام مسلمان امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے فریضے کو فریضہ سمجھ کر اس پر عمل پیرا ہوں تو معاشرہ ہدایت کے راستوں پر گامزن ہو جائے اور حکومت قائم آل محمد (ص) کے لیے زمینہ فراہم ہو جائے گا۔
-
امام مہدی (عج) کا ظہور ستمگاروں کی نابودی و مستضعفین کی نجات کا سبب، محترمہ سیدہ زہرا نقوی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی راہنما نے کہا کہ امام مھدی عج کے حقیقی ناصران میں شمار ہونے کے لیے پہلے ہمیں سچا منتظر بننا ہوگا ایسے انتظار کرنے والے افراد جنکے وجود کو ہر ذرہ امام عج کے لیے چشم برآہ ہو اور ہمارا کردار و گفتار قول و فعل تعلیمات اہلبیت علیہم السلام کے مطابق ہو منتظرین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی اور اپنے معاشرے کی اصلاح کا فریضہ انجام دیتے ہوئے ظہور امام عج کی زمینہ سازی کریں۔
-
امید مستضعفین کی حکومت
حوزہ/ عوام الناس ایسی عدالت کے منتظر ہیں جو ہوا و ہوس، جھوٹ، تہمت بازی، منافقت، شدت پسندی، قتل و غارت اور ظلم و ستم جیسے زہریلے سانپوں کا سر کچلے گی، یہ عدالت فتنہ پروری اور تفرقہ بازی جیسی بیماریوں کو جڑ سے ختم کرے گی لیکن کیا ہم نے اپنے نفس کے متعلق سوچا ہے؟ کیا ہم فتنہ پروری نہیں کر رہے؟ کیا ہم تفرقہ بازی میں نہیں پڑے ہوئے؟ کیا ہم حسد نہیں کررہے؟ کیا ہم نے ایک ہی ملت کے تصور میں خود کو ڈھالا ہے؟ کیا ہم نے ایک ملت بننے کی کوشش کی ہے؟ اگر جواب نفی میں ہے تو آج ہی خودی کا گریبان پکڑیں اور خود سے پوچھیں کہ غیبتِ امام میں امام زمانہ عج کیلئے زمینہ سازی کی ہے یا ان کے راستے کی رکاوٹ بن کر رہ گئے؟۔
-
شب برات اپنے مرحومین کے ساتھ شہداء کو بھی یاد کریں، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی
حوزہ/ جامعۃ المنتظر لاہور کے سربراہ نے کہا کہ شب برات کے موقع پر اپنے مرحومین کے ساتھ ساتھ ان شہداء کو بھی یاد رکھا جائے جنہوں نے وطن عزیز کی حفاظت کے لیے قربانیاں دیں اور جو ملک میں جاری دہشت گردی کی نذر ہوئے۔
-
-