۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
ميلبورن آسٹریلیا میں امام زمانہ (عج) ڈے کا انعقاد

حوزہ/ ميلبورن کی فعال ترین تنظیم "The Awaiters" جو دینی، مذہبی ،ثقافتی و تربيتي پروگراموں کا انعقاد گزشتہ سات سالوں سے علماء کی سر پرستی میں کررہی ہے اس نے امسال بھی امام زمانہ عج کی ولادت با سعادت کے موقع پر امام بارگاہ پنجتن علیہم السلام میں منعقد کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہفتہ ۲۶ مارچ ۲۰۲۲ کو امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی ولادت با سعادت کے موقع پر ميلبورن کی فعال ترین تنظیم "The Awaiters" جو دینی، مذہبی ،ثقافتی و تربيتي پروگراموں کا انعقاد گزشتہ سات سالوں سے علماء کی سر پرستی میں کررہی ہے اس نے اس سال بھی امام زمانہ عج کی ولادت با سعادت کے موقع پر امام بارگاہ پنجتن علیہم السلام میں منعقد کیا۔

تلاوت کلام پاک کے ساتھ پروگرام کا آغاز ہوا،جسمیں بچوں کی چھ مختلف کیٹیگریز کا حفظ قرآن مجید و تلاوت قرآن مجید کا مسابقہ ہوا، جسمیں جج کے فرائض حجۃ الاسلام مولانا سيد ابو القاسم رضوی و حجۃ الاسلام مولانا شيخ كميل مہدوی نے انجام دئیے۔

اس مقابلے کے بعد "معرفت امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف" کے عنوان سے کوئز کا مقابلہ رکھا گیا جن کا نام امام زمانہ عج کے نواب اربعہ کے نام پر رکھا گیا۔ اس مقابلے میں محمد بن عثمان بن سعید گروپ کے طلبہ کو کامیابی حاصل ہوئی ان بچوں کو مہمان علماء کے ہاتھوں سے انعامات دیئے گئے۔

ساتھ ہی بچوں کی ترغیب و تشویق کے لئے ان بچوں کو بھی انعامات اور سر ٹیفیکٹ سے نوازا گیا جنھوں نے گھر میں صدقہ بکس میں فقراء کی مدد کے لئے صدقات جمع کیے مہمان علماء کرام نے امام زمانہ عج کی معرفت کے موضوع پر تقریر کی اور اس شاندار محفل کا اختتام دعاء امام زمانہ عج پر ہوا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .