حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ مسجد و امام بارگاہ خیرالعمل میں شہادت جناب حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے موقع پر بچوں کے لئے کوئز اور تقریری مقابلہ رکھا گیا جس میں 3 سال سے 20 سال تک کی بچیوں نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ جس کے بعد پروگرام میں تقریری مقابلے کے لیے بچوں کو بلایا گیا۔ تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن عبیرہ۔ دوسری پوزیشن ماھا اور تیسری پوزیشن کائنات نے لی۔
پوزیشن لینے والے بچوں کو تحائف دئے گئے۔ اس پروگرام کا مقصد بچوں میں معلومات فراہم کرنا تھا۔ پروگرام میں مختصر سی مجلس محترمہ حوریہ جعفری نے کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے فرمایا کہ مسلمان خاتون کے لیے رول ماڈل حضرت زہرا س کی ذات مقدس ہے اور ہم خواتین کو چاہیے کہ ہم اپنی زندگی کے مراحل میں حضرت زیرا س کو شامل حال رکھیں ۔مجلس کے اختتام پہ نوحہ خوانی محترمہ کرن صاحبہ نے کی۔ پروگرام کے اختتام پہ تبرک بانٹا گیا اور بچوں میں پنسل بکس، کلرنگ بکس، تسبیح ، ،عقیق ،دوپٹے ،اسکارف اور چادریں بانٹی گئیں۔
پروگرام میں تعاون کرنے کے لیے بطور خاص تعاون مسجد و امام بارگاہ خیرالعمل کا کیا گیا۔ پروگرام کے اختتام پہ دعای امام زمانہ پڑھی گئی۔