۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
عزاخانہ قتیل العبرات کی جانب سے ننھے بچوں کے لئے آرٹ مقابلے کا انعقاد

حوزہ/ پروگرام میں 5 سے 7 سال تک کے بچوں نے نقاشی کی اور 8 سے 20 سال تک کی بچیوں نے اشعار و منقبت خوانی پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ولادت امام حسن عسکری علیہ السّلام کے پر مسرت موقع پر عزاخانہ قتیل العبرات کراچی کے زیر تحت مدرسہ بنات الہدی کی جانب سے بارگاہ امامیہ لیاقت آباد میں مفت ایجوکیشن جسمیں ننھے بچیوں کے لئے آرٹ مقابلے و خواتین کے لئے جشن صادقین اور ولادت امام حسن عسکری علیہ السّلام کا پروگرام منعقد کیا گیا۔جس میں 50 سے زائد خواتین اور بچیوں نے شرکت کی۔ یہ پروگرام اہالیان لیاقت آباد بارگاہ امامیہ و محترمہ فوزیہ صاحبہ کی ہمراہی میں انجام پایا۔

پروگرام کا آغا سکینہ بتول نے تلاوت و ایک مختصر تعارف سے کیا۔ اس کے بعد ارمیا جعفری نے بچوں کو دعوت دی کہ وہ نذرانہ عقیدت پیش کریں۔ اس پروگرام میں 5 سے 7 سال تک کے بچوں نے نقاشی کی اور 8 سے 20 سال تک کی بچیوں نے اشعار و منقبت خوانی پیش کی۔

محترمہ حوریہ جعفری نے خوبصورت انداز میں درس پیش کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ بچوں کو ظہور امام زمانہ عج کے لئے تیار کریں اور انہیں بتائیں کہ نبوت کے بعد سلسلہ ہدایت ابھی تک جاری ہے اسلئیے خدا نے امامت کا سلسلہ باقی رکھا ہے جس کی آخری کڑی حجت خدا امام زمانہ عج ہیں ۔جن کے والد کی آج ولادت ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم حجت خدا کے میلاد کو بھی اسی شان و شوکت اور جوش و خروش سے منائیں جیسے امام علی علیہ السلام و مولا حسین علیہ السلام و غازی عباس علمدار علیہ السلام کی میلاد کو مناتے ہیں جو آج وقت کی ایک اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مائیں اپنے چھوٹے بچوں کو کہیں کہ وہ چھوٹے سے چھوٹا کام بھی کریں تو کہیں کہ یہ کام ہم امام زمانہ عج کی خوشنودی کے لئے کررہے ہیں۔ کیونکہ ہمیں امام زمانہ عج کے ظہور کے منتظر ہیں۔

اخر میں پروگرام کے اختتام پر دعای امام زمانہ عج پڑھی گئی اور بچوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ساتھ ہی اس پر مسرت موقع پر شیرینی بھی بچوں کے درمیان تقسیم کی گئی۔

واضح رہے کہ مدرسہ بنات الھدی جو کہ عزاخانہ قتیل العبرات کے تحت نظارت کام کررہا ہے جنکا یہ اہداف و مقاصد ہے کہ ملک کے دیہی اور نواحی علاقوں میں آنلاین درس برگزار کیا جائے اور کراچی کے مختلف امام بارگاہوں اور اداروں میں دروس و کلاسز کا اہتمام کیا جائے۔ جس میں ممبرز سے کسی قسم کی فیس نہیں لی جاتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .