۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
پیروان ولایت جموں و کشمیر

حوزہ/ مولانا قمی اور مولانا صوفی نے یک زبان ہوکر کہا کہ ظہور امام کے لئے راہ ہموار کرنے کے لئے ایک انقلاب کی ضرورت ہے اور یہ انقلاب نوجوانوں کی بیداری میں مضمر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرینگر/ ولادت باسعادت یوسف زہرا،منجی عالم بشریت حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالٰی فرجہ کے سلسلے میں پیروان ولایت جموں و کشمیر کے زیر اہتمام بونی چکل آرم پورہ میں جشن کی محفل کا انعقاد ہوا جس میں عقیدتمندوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

اس نورانی محفل میں پیروان ولایت کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی اور صدر مولانا شبیر احمد صوفی نے فلسفہ مہدویت اور عصر غیبت میں منتظرین امام کی ذمہ داری کے موضوعات پر روشنی ڈالی۔

مولانا قمی اور مولانا صوفی نے یک زبان ہوکر کہا کہ ظہور امام کے لئے راہ ہموار کرنے کے لئے ایک انقلاب کی ضرورت ہے اور یہ انقلاب نوجوانوں کی بیداری میں مضمر ہے۔

انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران، انقلاب امام زمانہ کے اصولوں پر مبنی ہے لہذا اس انقلاب کی ترقی کے لئے ہر ممکن کوشیش کی جائے ۔

واضع رہے پیروان ولایت کے اہتمام سے ہی وسطی ضلع بڈگام کے خندہ علاقے میں بھی ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں دانشوروں شعرائے اہلبیت کے علاوہ علمائے کرام نے شرکت کرکے فلسفہ مہدویت کے مختلف گوشوں کو اجاگر کیا۔

انقلاب اسلامی ایران،انقلاب امام زمانہ کے اصولوں پر مبنی ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .