حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ الزہرا (س) میں تبلیغی اور ثقافتی امور کی سرپرست محترمہ معصومہ شریفی نے مسجد جمکران میں حوزہ علمیہ اور قم کی یونیورسٹیوں کی ایک ہزار سے زائد طالبات کے ساتھ منعقدہ "عہدِ مہدوی" کی تقریب کے سلسلہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: یہ تقریب ماہ رمضان المبارک میں منعقد ہوئی جس میں خدا کے سامنے ایک عورت کی بندگی کی اہمیت اور اس کی قدر و منزلت کو محور قرار دیا گیا۔
جامعۃ الزہرا (س) میں تبلیغی اور ثقافتی امور کی سرپرست نے کہا: آخر الزمان میں مہدوی خاندان اور مہدویت کے عقیدہ سے سرشار اولاد کی پرورش پر تاکید کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا: عہدِ مہدوی کی تقاریب کے انعقاد کا ایک بنیادی مقصد امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف سے ایک عہد کرنا تھا اور یہ کہ ہم اپنے عہد اور اسلامی اقدار پر قائم رہیں اور امام عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور اور ان کی عالمی حکومت کا زمینہ فراہم کر سکیں۔
محترمہ شریفی نے کہا: حالیہ واقعات میں ہم نے دیکھا ہے کہ اسلام دشمن عناصر نے اپنی سازشوں کا محور عورت ذات کو قرار دیا ہوا ہے اور ہمارے دشمن نوجوانوں کی فکر و اندیشہ میں خلل ایجاد کر رہے ہیں اور وہ اپنے تئیں ہماری خواتین کو بے حیائی اور بداخلاقی وغیرہ جیسے امور میں گھسیٹنا چاہتے ہیں۔ اس لیے آج ہم سب اپنے حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس سلسلے میں ضروری اقدامات کریں اور ان عوامل کے ساتھ سخت اور آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔
انہوں نے مزید کہا: "عورت، بندگی، مہدوی خاندان" کے موٹو کے ساتھ عہدِ مہدوی کی تقاریب میں حوزہ علمیہ اور قم کی یونیورسٹیوں کی ایک ہزار سے زائد طالبات نے شرکت کی۔