پیر 30 دسمبر 2024 - 06:00
ایک مہذب اور اخلاقی تربیت یافتہ خاتون امام خمینی (رح) اور حاج قاسم سلیمانی جیسی شخصیات کی تربیت کرتی ہے

حوزہ/ جامعۃ الزہرا (س) کی مدیران اور اساتذہ کی موجودگی میں حوزہ علمیہ خواہران کی اہمیت، خواتین کے اولاد کی تربیت میں کردار وغیرہ جیسے موضوعات پر ایک علمی نشست منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس نشست میں جامعۃ الزہرا (س) میں امورِ تعلیم و تربیت کی سرپرست محترمہ افتخار یوسفی اور جامعۃ الزہرا (س) کی استاد اور سرائے حضرت خدیجہ (س) کی سرپرست محترمہ سیدہ زہرا حسینی نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

محترمہ افتخار یوسفی نے کہا: رہبر معظم انقلاب اسلامی کا مطالبہ ہے کہ نظام اسلامی کی ضروریات کو پورا کرنے میں حوزہ علمیہ اپنا بھرپور کردار ادا کرے لہذا جدید ٹیکنالوجی کی تیزی سے ترقی اور اس کے طرز زندگی پر اثرات کے پیش نظر، تمام علمی اداروں کو ان تبدیلیوں کے ساتھ قدم سے قدم ملانا ہو گا۔

ایک مہذب اور اخلاقی تربیت یافتہ خاتون امام خمینی (رح) اور حاج قاسم سلیمانی جیسی شخصیات کی تربیت کرتی ہے

انہوں نے مزید کہا: رہبر معظم انقلاب نے تبدیلی و تحوّل کو ناگزیر قرار دیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ ہمیں تبدیلی کے نظم و نسق اور رہنمائی کی طرف بڑھنا ہوگا جو کہ انتہائی ضروری ہے۔

محترمہ سیدہ زہرا حسینی نے اپنی گفتگو کے دوران تبدیلی کے تصور کو بیان کرتے ہوئے کہا: جب ہم تبدیلی کے تصور کا جائزہ لیتے ہیں اور مختلف شعبوں میں پائیدار تبدیلی حاصل کرنے کی خواہش رکھ رہے ہوتے ہیں تو ہمیں اس سلسلہ میں تدریجی عمل کو مدنظر رکھنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا: نظامِ فطرت میں تبدیلی پہلے ہی سے موجود ہے اور چاہے وہ حوزہ ہو، یونیورسٹی ہو یا معاشرہ؛ ہمیں اپنے موجودہ مقام میں اس کے مطابق اپنی حکمت عملی اور عملی اقدامات کو ترتیب دینا ہو گا۔

ایک مہذب اور اخلاقی تربیت یافتہ خاتون امام خمینی (رح) اور حاج قاسم سلیمانی جیسی شخصیات کی تربیت کرتی ہے

جامعۃ الزہرا (س) کی اس استاد نے دینی متون میں تبدیلی کا ذکر کرتے ہوئے کہا: جب ہم دینی متون کو مشاہدہ کرتے ہیں تو ہمیں ہم خدا سے طلب کرنے میں دو قسم کی تبدیلیوں کا ذکر ملتا ہے۔ ایک، احسن الحال کی دعا، جو ایک مثبت سے مزید مثبت تبدیلی کا اظہار ہے جو انسانی فطرت کی بنیاد پر تیزی سے ترقی کا سبب بنتی ہے۔ دوسرا، اصلاحی تحوّل ہے جس میں ہم انسانی قوتوں اور صلاحیتوں کو پہچان کر ترقی اور کمال کی طرف بڑھتے ہیں۔

انہوں نے نئی نسل کی تعلیم تربیت میں خواتین کے کردار اور اس کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا: ایک مہذب اور اخلاقی تربیت یافتہ خاتون امام خمینی (رح) اور حاج قاسم سلیمانی جیسی شخصیات کی تربیت کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ امام خمینی (رح) کا جامعۃ الزہرا (س) کا قیام ایک انقلابی اقدام تھا کہ جو اب بھی انقلابِ اسلامی کے تسلسل اور دوام کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha