حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کے کانفرنس ہال میں مختلف سرکاری اداروں میں فعال اور ذمہ دار خواتین کی ایک فکری و تعاونی نشست منعقد ہوئی جس میں ادارے کی مدیر جامعۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی مدیر محترمہ سیدہ زہرہ برقعی نے شرکت کی۔
محترمہ سیدہ زہرہ برقعی نے اس نشست میں، خاص طور پر حالیہ صہیونی حملوں میں شہید ہونے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے خواتین کے مختلف میدانوں میں کردار کی اہمیت پر زور دیا اور خواتین کی فعال موجودگی کو ثقافتی و سماجی اہداف کے حصول میں مؤثر عامل قرار دیا۔
مدیر جامعۃ الزہرا سلام اللہ علیہا نے دشمنوں کی دشمنی اور سازشوں کے نتائج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: مختلف میدانوں میں حاصل شدہ کامیابی، عسکری طاقت کی وجہ سے نہیں بلکہ خدائی ارادے اور عوامی استقامت کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا: حالیہ واقعات میں دفاع مقدس کی یادیں تازہ ہوئیں اور قومی اتحاد و یکجہتی میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
انہوں نے قرآنی تعلیمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ذہنی و روحانی سکون، بحرانوں کے دوران درست فیصلہ سازی کا بنیادی ستون ہے۔ درست اقدامات کے لیے حالات کا ادراک اور اللہ پر توکل ضروری ہے تاکہ بحران کے نقصانات کو کم کیا جا سکے۔
محترمہ سیدہ زہرہ برقعی نے موجودہ صورتحال اور جنگ ترکیبی کے دیگر پہلوؤں کے مقابلے کے لیے آمادگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: اگرچہ عسکری جنگ بندی کا اعلان ہو چکا ہے لیکن دشمن اب بھی ثقافتی، ادراکی اور سماجی میدانوں میں سرگرم ہے۔ اس محاذ پر بھی مؤثر موجودگی کے لیے ثقافتی دفاتر کو تقویت دینا اور قومی ہمبستگی کو فروغ دینا ضروری ہے۔









آپ کا تبصرہ