جمعرات 24 جولائی 2025 - 08:45
صہیونی جارحیت کے بعد عوامی اتحاد مزید مضبوط ہوا / عوامی مسائل کا حل اولویت قرار پانا چاہئے

حوزہ / ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے قم المقدسہ میں آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی نے بدھ کی شام 23 جولائی 2025ء کو ڈاکٹر مسعود پزشکیان، صدر جمہوریہ اسلامی ایران سے ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: آپ کا چہرہ ظاہر کرتا ہے کہ الحمدللہ آپ بانشاط ہے۔

انہوں نے اسرائیل اور امریکہ کی ایران کے خلاف نفسیاتی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا: دشمن یہ خیال کر رہا تھا کہ ایران پر حملہ کر کے وہ شاید افراتفری اور انتشار پھیلا دے گا لیکن خدا کے فضل سے نہ صرف ایسا نہیں ہوا بلکہ الحمد للہ عوامی اتحاد پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہو گیا۔

صہیونی جارحیت کے بعد عوامی اتحاد مزید مضبوط ہوا / عوامی مسائل کا حل اولویت قرار پانا چاہئے

اس مرجع تقلید نے اپنی گفتگو کے ایک اور حصے میں عوام کے معاشی مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: عوام کو تین بڑے مسائل کا سامنا ہے: پہلا مسئلہ افراط زر، خاص طور پر خوراکی امور میں، دوسرا مسئلہ رہائش اور تیسرا مسئلہ نوجوانوں کے لیے روزگار کا ہے۔ ان مسائل کے حل کے لیے کوشش کرنی چاہئے اور إن شاء اللہ آپ کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے سماجی مسائل کے حل میں خیراتی اداروں اور عوامی تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا: خیراندیش افراد کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے اور ہم بھی ان اقدامات کی حمایت کرتے ہیں تاکہ إن شاء اللہ ہم سب اپنے اپنے حصے کے مطابق عوام کے مسائل کو کم اور حل کر سکیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha