حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی مدیر سیدہ زہرہ برقعی نے شہید رجائی بندرگاہ، بندرعباس میں دھماکے کے المناک حادثے پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن معنوی تعاون اور حمایت کی پیشکش کی ہے۔
تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
بندرعباس میں پیش آنے والا یہ دلخراش اور دردناک سانحہ، جس نے عوام کے دلوں کو سوگوار کر دیا، جامعہ الزہراء سلام اللہ علیہا اور پورے حوزہ علمیہ کو بھی گہرے غم میں مبتلا کر گیا ہے۔
ہم دل کی گہرائیوں سے اس عظیم سانحے پر داغدار اہل خانہ، زخمیوں اور بندرعباس کے صابر و بردبار عوام سے تعزیت پیش کرتے ہیں۔ ہم اللہ تعالیٰ سے جاں بحق افراد کے لیے درجات کی بلندی، زخمیوں کے لیے فوری اور مکمل صحت یابی، اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا کرتے ہیں۔
جامعہ الزہراء سلام اللہ علیہا اس کٹھن وقت میں خود کو بندرعباس کے عوام کے غم میں شریک سمجھتا ہے اور ہر قسم کے معنوی تعاون اور ضروری مدد کے لیے اپنی مکمل آمادگی کا اعلان کرتی ہے۔
ہمیں امید ہے کہ خداوند متعال کے فضل و کرم اور ملت عزیز ایران کی ہمدردی و یکجہتی سے یہ دکھ اور مصیبت جلد ختم ہو گی، اور بندرعباس کے عوام کے لیے روشن اور خوشحال دن آئیں گے۔
سیدہ زہرہ برقعی
مدیر جامعہ الزہراء سلام اللہ علیہا









آپ کا تبصرہ