حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزه علمیه خواہران کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین مجتبی فاضل، نے جامعہ الزہراء سلاماللہعلیہا کے چالیس سالہ جشنِ تاسیس کے موقع پر مبارکبادی کا پیغام دیا۔
پیغام کا متن درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
خداوندِ علیم و حکیم کے فضل و کرم سے آج ہم جامعہ الزہراء سلاماللہعلیہا کی چالیس سالہ خدمات کا جشن منا رہے ہیں۔ یہ وہ عظیم ادارہ ہے جو 1363 ھجری شمسی میں امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے حکم سے قائم ہوا اور آج رہبر معظم، مراجع تقلید اور بزرگانِ حوزہ کی سرپرستی میں ایک مضبوط علمی و تربیتی درخت میں تبدیل ہو چکا ہے، جو نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی طالبات کی تعلیم و تربیت میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔
یہ عظیم کامیابی جامعہ الزہراء سلاماللہعلیہا کی انتظامیہ، معاونین، اساتذہ، طلبہ اور عملے کی مخلصانہ کوششوں کا نتیجہ ہے، جنہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
طالبات معاشرے کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، اور دینی اقدار کو معاشرتی سطح پر راسخ کرنے کے لیے ان کی کوششیں نہایت مؤثر ہیں۔ یہ عظیم مقصد ان اداروں کی انتھک محنت سے حاصل ہوتا ہے، جو طالبات کی علمی، ثقافتی اور سماجی تربیت پر توجہ مرکوز کرتے ہیں، جیسا کہ مرکز مدیریت حوزههای علمیه خواہران اور جامعہ الزہراء سلاماللہعلیہا۔
مرکز مدیریت حوزههای علمیه خواہران، جامعہ الزہراء سلاماللہعلیہا کے ساتھ تعاون اور شراکت جاری رکھتے ہوئے، خواتین کی علمی مرجعیت کے حصول کی راہ میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ ہم پر امید ہیں کہ حضرت ولی عصر عجلاللہ تعالی فرجہ الشریف کی خاص عنایات، رہبر معظم انقلاب اور مراجع عظام کی ہدایت کے تحت، ہم دین کے خدمت گزار اور حضرت بقیۃ اللہ الاعظم علیہالسلام کے سپاہی تیار کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
مجتبی فاضل
مدیر حوزه علمیہ خواہران
آپ کا تبصرہ