۲۷ آبان ۱۴۰۳ |۱۵ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 17, 2024
خانم برقعی

حوزہ/ جامعۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی سربراہ سیدہ زہرہ برقعی نے بین الاقوامی طالبات کی تبلیغی سرگرمیوں کو جامعۃ الزہراء کے اساتذہ کی انتھک محنت کا نتیجہ قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی سربراہ سیدہ زہرہ برقعی نے بین الاقوامی طالبات کی تبلیغی سرگرمیوں کو جامعۃ الزہراء کے اساتذہ کی انتھک محنت کا نتیجہ قرار دیا۔

یہ نشست جامعہ الزہرا کے شہید بہشتی ہال میں منعقد ہوئی، جس میں اساتذہ کی جانب سے سوالات اور مسائل پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ اس نشست کا انعقاد ادارہ امور اساتذہ کی جانب سے کیا گیا تھا۔

سیدہ زہرہ برقعی نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے اپنے حالیہ دورہ تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان ممالک میں جامعۃ الزہرا کے فارغ التحصیل طلبہ قرآن کریم، اسلامی معارف اور دینی تبلیغ کے میدان میں بھرپور اثر ڈال رہی ہیں، جو اساتذہ کی کاوشوں کا ثبوت ہے۔

انہوں نے اساتذہ کے کردار کو قرآن کی آیت "وَمَنْ أَحْیَاهَا فَکَأَنَّمَا أَحْیَا النَّاسَ جَمِیعًا" سے تشبیہ دی اور کہا کہ ان کی رہنمائی طلبہ کے لیے نمونہ عمل ہے جو دنیا کے مختلف گوشوں میں مؤثر ثابت ہو رہی ہے۔

اساتذہ کی نمائندہ، محترمہ نجف زادہ نے تین اہم نکات پر اساتذہ کی مشکلات اور سوالات پیش کیے: 1. اخلاقی و تربیتی 2. علمی و تحقیقی3. فلاحی سہولیا، نشست میں حجاب و عفاف، تعلیمی مسائل، تھیسس کے معاملات، اساتذہ کی طلبہ کے ذریعے کارکردگی کی جانچ، مباحثے کے اوقات، مشہد کے ہوٹل ولایت کی فلاحی سہولیات، اور اساتذہ کے بیمہ ریکارڈ کی بحالی پر گفتگو ہوئی۔ سیدہ زہرہ برقعی نے ان سوالات کے جوابات دیے اور اساتذہ سے تجاویز اور منصوبے پیش کرنے کی دعوت دی۔

یہ نشست اساتذہ اور جامعہ کی انتظامیہ کے درمیان ہم آہنگی اور مشترکہ کاوشوں کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .