۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
شهادت سیدحسن نصرالله

حوزہ/ جامعة الزهرا علیهاالسلام کی مدیر نے اپنے تعزیتی پیغام میں شہید حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نصراللہ کو ایک ایسے مجاہد عالم کے طور پر یاد کیا جنہوں نے اپنی بابرکت زندگی فلسطین کی فتح، ظلم، فساد، قبضہ اور جارحیت کے خلاف جدوجہد میں گزاری اور اس ثابت قدمی، استقامت اور ولایتمداری کی پاداش میں شہادت کا جام نوش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے مطابق، ان کے اس تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مِّنَ ٱلمُؤمِنِینَ رِجَال صَدَقُواْ مَا عَهَدُواْ ٱللَّهَ عَلَیهِ فَمِنهُم مَّن قَضَی نَحبَهُۥ وَمِنهُم مَّن یَنتَظِرُ وَمَا بَدَّلُواْ تَبدِیلا (سورہ احزاب: 23)

میں اس عظیم اور خستگی‌ناپذیر مجاہد، محبوبِ مقاومت اور رہبر کے وفادار ساتھی حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نصراللہ کی روئے زمین کے سب سے بدبخت اور رذیل مخلوق کے ہاتھوں شہادت پر حضرت بقیة اللہ الاعظم روحی و ارواح العالمین لتراب مقدمه الفداء، رہبر معظم انقلاب اسلامی مدظلہ العالی، مراجع عظام تقلید، علماء، راہِ مقاومت کے پیروکاروں، ایران و لبنان کی عوام، دنیا کے تمام آزادی خواہوں اور ان کے محترم خاندان کی خدمت میں تعزیت اور تبریک پیش کرتی ہوں۔

سید حسن نصراللہ نے ایک مثالی مجاہدانہ زندگی گزاری۔ انہوں نے اپنی بابرکت زندگی کو فلسطین کی فتح، ظلم، فساد، قبضہ اور جارحیت کے خلاف جدوجہد میں وقف کر دیا اور اس استقامت، شجاعت اور ولایتمداری کا انعام جام شہادت کے ساتھ پایا اور حضرت اباعبداللہ الحسین علیہ السلام اور ان کے وفادار ساتھیوں سے جا ملے۔

آج، اگرچہ مقاومت کا علمبردار اپنی دیرینہ آرزو کو پا کر اپنے شہید ساتھیوں کے ہم نشین ہو گیا لیکن مقاومت کا عَلَم ہرگز زمین پر نہیں گرے گا۔ شہداء کے خون کی برکت سے ہزاروں علمبردار اٹھیں گے جو اس خون آلود پرچم کو ہمارے رہبر و مولا حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی قیادت میں صیہونی دہشت گرد اور بچوں کے قاتل رژیم کے مکمل خاتمے تک اٹھائے رکھیں گے۔

خداوند متعال حضرت حجت عجّل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور کے ساتھ دنیا سے ظلم و ستم کا خاتمہ کرے اور دنیا میں انصاف، امن اور دوستی کا غلبہ ہو۔ ان شاء اللہ

سیدہ زہرہ برقعی

مدیر جامعة الزهرا سلام اللہ علیها

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .