۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
تبریز

حوزہ/ آذربائیجان کے ارمنی خلیفہ گریگور چیفتچیان اور خلیفہ گری آذربائیجان کونسل کے صدر کاکیک جوجیان نے ایک بیان میں صہیونی حکومت کی دہشتگردانہ کارروائیوں اور رہبر جبهہ مقاومت سید حسن نصراللہ کی مظلومانہ شہادت کی مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی تبریز سے نمائندہ کی رپورٹ کے مطابق، آذربائیجان کے ارمنی خلیفہ گریگور چیفتچیان اور خلیفہ گری آذربائیجان کونسل کے صدر کاکیک جوجیان نے ایک بیان میں صہیونی حکومت کی دہشتگردانہ کارروائیوں اور رہبر جبهہ مقاومت سید حسن نصراللہ کی مظلومانہ شہادت کی مذمت کی ہے۔ ان کے اس بیان کا متن حسبِ ذیل ہے:

غاصب صہیونیستی رژیم کے خلاف جہاد و مقاومت کے عظیم مجاہد سید حسن نصراللہ اور مقاومتی محور کے دیگر کمانڈروں کی شہادت نے دنیا بھر کے آزادی پسندوں اور لبنان و فلسطین کے مظلوم عوام کے حامیوں کو گہرے صدمے اور افسوس میں مبتلا کر دیا ہے۔

ہم یقین رکھتے ہیں کہ ان تاریخی اور فیصلہ کن لمحات میں یہ واقعات مقاومتی محور کو مزید مضبوط اور آزادی کی راہ میں مزید قوت فراہم کریں گے۔

آذربائیجان کے ارمنی خلیفہ اور خلیفہ گری کونسل نے اس دہشتگردانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب، ملت ایران، مظلوم لبنانی عوام، دنیا بھر کے آزادی پسند عوام اور شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور شہداء کی ارواح کے لیے مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران میں ارمنیوں کی خلیفہ گری تین اسقف اعظم کے تحت ہے جو اصفہان، آذربائیجان اور تہران کے صوبوں میں خدمات انجام دیتے ہیں، جن میں سے آذربائیجان کی خلیفہ گری 700 سال پرانی اور قدیم ترین ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .