۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
photos/Un grand rassemblement de séminaristes et d'habitants de Qom suite au martyre de Seyyed Hassan Nasrallah

حوزہ/ ایران کے صوبہ زنجان میں سازمان بسیج علماء و طلاب سپاہ انصار المہدی(عج) نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کی شہادت پر ایک بیانیہ جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، زنجان میں سازمان بسیج علماء و طلاب سپاہ انصار المہدی(عج) نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کی شہادت کے بعد بیانیہ جاری کیا ہے۔

اس بیانیہ کا متن اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

"مِّنَ الْمُؤْمِنِینَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَیْهِ فَمِنْهُم مَّن قَضَیٰ نَحْبَهُ وَمِنْهُم مَّن یَنتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِیلًا (سورہ احزاب: 23)

امام خمینی (رح) نے ہمیں یہ درس دیا ہے کہ "انتظار، مقابلہ اور جدوجہد میں ہے" اور یہ ان کا سب سے عظیم پیغام تھا۔ ان کے بعد بھی اگر کوئی امید ہمیں زندہ رکھتی ہے تو یہی ہے کہ ہم آخری حجتِ خدا کے ظہور کے لیے جدوجہد کریں۔ سید مرتضیٰ آوینی

مظلوم اقوام کے محافظ، وفادار سپاہی، عظیم مجاہد، خطے میں مقاومت کے علمبردار، بافضیلت عالم دین اور مدبر و سیاسی رہنما، سید مقاومت، سید حسن نصراللہ (رضوان اللہ علیہ) کی شہادت کی خبر نے ہمارے دلوں کو غم و اندوہ سے بھر دیا۔

جیسا کہ رہبر معظم انقلاب مدظلہ العالی نے فرمایا تھا کہ "سید مقاومت ایک فرد نہیں تھے بلکہ ایک راہ اور ایک مکتب تھے" اور یہ راہ ہمیشہ جاری رہے گی۔ جس طرح شہید سید عباس موسوی کا خون ضائع نہیں ہوا، اسی طرح بفضلِ خدا شہید سید حسن نصراللہ کا خون بھی رائیگاں نہیں جائے گا۔

صیہونی غاصبوں نے فلسطین اور لبنان کے بے دفاع عوام کے خلاف کئی ماہ کی ناکام کوششوں اور خونریزی کے بعد، اب پہلے سے زیادہ بے بسی میں مبتلا ہو کر اپنے ہی کھودے ہوئے گڑھے میں مزید دھنستے جا رہے ہیں۔

شہادت، سید مقاومت کے کئی سالوں کی جدوجہد کا ثمرہ ہے۔

سازمان بسیج علماء و طلاب سپاہ انصار المہدی(عج) اس عظیم شہید اور ان کے دلیر و فداکار ساتھیوں کی شہادت پر لبنان کی شریف قوم، جبهہ مقاومت، دنیا کے حریت پسند عوام، ملت ایران اور شہداء کے خاندانوں کو تبریک اور تعزیت پیش کرتی ہے۔

ہم ان کی پاک اور پرعزم روحوں پر درود بھیجتے ہیں اور ان کے لیے رحمت الٰہی اور شہداء اسلام کی قربت نصیب ہونے کی دعا کرتے ہیں۔ جبهہ مقاومت کے تمام شہداء کی راہ اور مکتب کو ہم حتمی فتح تک اور اسلام کے مقدس پرچم کو اس کے اصلی وارث حضرت بقیة اللہ الاعظم (عج) تک پہنچانے تک جاری و ساری رکھیں گے۔

ان حزب الله هم الغالبون

سازمان بسیج علماء و طلاب سپاہ انصار المہدی(عج)، زنجان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .