۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
السيد علي فضل الله

حوزہ/ امام جمعہ بیروت حجت الاسلام سید علی فضل اللہ نے اپنے خطاب میں کہا: سید حسن نصراللہ نے اپنی زندگی کے آخری لمحے اور آخری قطرہ خون تک مظلوم فلسطینی قوم کے دفاع میں خالصانہ کوشش کی، اور اسی راہ میں شہادت کا اعزاز پایا، ان کی زندگی جہاد، مضبوط موقف اور عادلانہ مقاصد کے دفاع کے حوالے سے ایک نمونہ تھی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ بیروت حجت الاسلام سید علی فضل اللہ نے اپنے خطاب میں کہا: سید حسن نصراللہ نے اپنی زندگی کے آخری لمحے اور آخری قطرہ خون تک مظلوم فلسطینی قوم کے دفاع میں خالصانہ کوشش کی، اور اسی راہ میں شہادت کا اعزاز پایا، ان کی زندگی جہاد، مضبوط موقف اور عادلانہ مقاصد کے دفاع کے حوالے سے ایک نمونہ تھی۔

انہوں نے مزید کہا: فلسطین اپنے لوگوں اور اپنے مقصد کے ساتھ ہر طرح کے مصائب کا سامنا کر رہا ہے، اور سید حسن نصراللہ اس عظیم شہادت کے حقدار تھے جس کا انتظار وہ تمام زندگی کرتے رہے۔

حجت الاسلام فضل اللہ نے اس بات پر زور دیا: سید حسن نصراللہ نے کبھی امت کے مسائل، لبنان کی عرب اور اسلامی دنیا میں حیثیت اور صیہونی غاصبوں اور استکباری طاقتوں کے خلاف مزاحمت اور جدوجہد کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا: صیہونیوں کی طرف سے اس عظیم شخصیت کا قتل، فلسطینی عوام، لبنانی عوام، اور طوفان الاقصیٰ کے بعد مزاحمت میں شامل ہونے والوں کے خلاف کیے گئے تمام جرائم کے برابر ہے، دشمن سید حسن نصراللہ کے نام کی طاقت کو برداشت نہیں کر سکا، لیکن وہ ان کا نام زندہ دلوں سے مٹا نہیں سکتا۔

امام جمعہ بیروت نے کہا: ہم اس شہادت پر امت مسلمہ اور بالخصوص فلسطینی عوام سے تعزیت کرتے ہیں، اس شہادت نے اسلامی اور قومی وحدت کے لیے عظیم قربانی کی مثال قائم کی ہے، اور ہمیں اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے مسائل کے دفاع اور امت کی وحدت کو مضبوط کرنے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ دشمن ہمارے درمیان کمزوری پھیلانے میں ناکام ہو جائے۔

اپنے خطاب کے آخر میں انہوں نے کہا: شہید نصراللہ کے ساتھ وفاداری کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنی وحدت کو مستحکم کریں اور اُس دشمن کے خلاف ڈٹ جائیں، جو اپنی وحشیانہ کارروائیوں کا نتیجہ حاصل کرنے کی امید کر رہا ہے، لیکن وہ اس میں ناکام رہے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .