پیر 4 اگست 2025 - 14:57
مقاومت، لبنان کی طاقت، حاکمیت اور سربلندی کی علامت ہے: محمود قماطی

حوزہ/ حزب ‌اللہ کے سیاسی کونسل کے رکن اور سابق وزیر محمود قماطی نے کہا ہے کہ لبنان کی نجات اور استحکام کا واحد راستہ قومی وحدت اور مزاحمت کی حمایت ہے، جو کوئی اس وحدت کو کمزور کرنا چاہتا ہے، درحقیقت اسرائیل اور اس کے خطرناک منصوبے کی خدمت کر رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب ‌اللہ کے سیاسی کونسل کے رکن اور سابق وزیر محمود قماطی نے کہا ہے کہ لبنان کی نجات اور استحکام کا واحد راستہ قومی وحدت اور مزاحمت کی حمایت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو کوئی اس وحدت کو کمزور کرنا چاہتا ہے، درحقیقت اسرائیل اور اس کے خطرناک منصوبے کی خدمت کر رہا ہے۔

یہ بات انہوں نے شہید علی عفیف نحله کی یاد میں امام مجتبیؑ کمپلیکس، "السان تیریز" میں منعقدہ تعزیتی اجتماع میں کہی۔ انہوں نے کہا: "لبنان کو چاروں طرف سے خطرات لاحق ہیں، اور اگر ہم نے اپنی طاقت اور اسلحہ چھوڑ دیا تو یہ لبنانی قوم کی تباہی کے مترادف ہوگا۔"

انہوں نے فرانسیسی صدر امانوئل میکرون اور امریکی نمائندے ٹام باراک کے بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی قوتیں لبنان کو تسلیم پر مجبور کرنا چاہتی ہیں، تاکہ وہ یا تو اسرائیل یا کسی اور کے زیر اثر چلا جائے۔

قماطی نے اس بات پر زور دیا کہ حزب ‌اللہ قومی وحدت، فوج اور مزاحمت کی مشترکہ طاقت کے ذریعے لبنان کی خودمختاری، عزت اور بقا کا دفاع کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزاحمت کوئی مسئلہ نہیں، بلکہ لبنان کی حفاظت، استحکام اور ترقی کی ضمانت ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم دفاعی حکمتِ عملی پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، لیکن سادہ نعروں کے دھوکے میں نہیں آئیں گے جو مزاحمت کو کمزور کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔

انہوں نے آخر میں واضح کیا کہ "مزاحمت، لبنان کی طاقت، حاکمیت اور وقار تھی، ہے اور رہے گی، چاہے کسی کو پسند ہو یا نہ ہو۔"

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha