۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تجمع علمای مسلمان لبنان

حوزہ / لبنانی مسلم علماء کے ایک وفد نے شیخ حسان عبداللہ کی سربراہی میں  شام کی قومی پارٹی سے ملاقات کی اور پارٹی کے نائب صدر وائل حسینہ نے وفد کا استقبال کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، لبنانی مسلم علماء کے ایک وفد نے شیخ حسان عبداللہ کی سربراہی میں  شام کی قومی پارٹی سے ملاقات کی اور پارٹی کے نائب صدر وائل حسینہ نے وفد کا استقبال کیا۔

لبنان کی سنگین اقتصادی صورتحال اور ملک میں غریب لوگوں کی تعداد میں اضافے کا ذکر کرتے ہوئے ، شیخ حسان عبداللہ نے کہا کہ یہ سارے مسائل لبنان کے محاصرے میں امریکی اقدامات اور امداد رسانی لبنان  تک پہنچنے سے روکنے کا نتیجہ ہے اور لبنانی حکومت اس سلسلے میں کوتاہی کر رہی ہے. 
انہوں نے کرپٹ لوگوں اور سرکاری املاک پر قبضہ کرنے والوں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ہمیں مغرب کی بجائے ، مشرق اور ایران ، شام ، عراق اور چین جیسے ممالک کا رخ کرنا چاہیے. 

اپنی تقریر کے دوران  ، مسلم علماء ایسوسی ایشن لبنان کے  سینئر ممبر نے لبنانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ شام کی حکومت سے راہداری تجارت ، لبنان اور شام کے مابین تجارت ، اس سے بجلی کی درآمد اور شامی مہاجرین کی واپسی کے معاملے پر بات کرے،کیونکہ شام کے علاقوں میں سیکیورٹی قائم ہو چکی ہے اور امریکہ ان کی واپسی کو روک رہا ہے۔

اسرائیلی اور تکفیری خطرات کے باوجود غیر جانبداری کا کوئی مطلب نہیں ہے:

شیخ حسان عبد اللہ نے یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ آج لبنان میں غیرجانبداری کا مسئلہ اٹھایا جا رہا ہے  ہے ، کہا کہ جب تک صیہونی حکومت ہماری سرزمین  پر قابض ہے اور تیل کے وسائل پر غلبہ حاصل کرنے کے لئے ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتی ہے اور ہماری سمندری سرحدوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کرتی ہے ، تب تک ہم غیرجانبداری کی زبان نہیں سمجھیں گے۔ غیرجانبداری کا مطلب صرف صیہونی حکومت کی خدمت کرنا ہے ، اور آج جو کچھ امریکہ کر رہا ہے وہ اسرائیلی حکومت کی حمایت کیلئے کر رہا ہے. 


لبنانی ، امت کے امور کی اہمیت کے قائل ہیں  اور اپنے حقوق کا دفاع کرتے ہیں: 


انہوں نے مزید کہا کہ جب تک تکفیری گروہوں کا خطرہ ہے ، فلسطینی پناہ گزینوں کی ان کے آبائی وطن واپسی کی مخالفت کی جاتی ہے اور امریکہ کی سربراہی میں بڑے ممالک، لبنان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتے ہیں ، اس وقت تک غیر جانبداری کا کوئی مطلب نہیں ہے۔

شیخ حسان نے کہا کہ ہم لبنانی، امت کے امور کی پرواہ کرتے ہیں اور اپنے حقوق سمیت تمام فلسطینیوں کی اپنے آبائی علاقوں میں واپسی  کا دفاع کرتے ہیں ،ہم غیر جانبداری کے اصول کے مخالف ہیں .


مزاحمت و مقاومت ہی قابضوں سے سر زمینوں کو آزاد کرانے اور انسانی آزادی اور وقار کو حاصل کرنے کا واحد راستہ ہے: 


شام کی قومی پارٹی کے نائب صدر ، وائل الحسینه  نے بھی غیر جانبداری کے معاملے کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس وقت تک غیر جانبدار نہیں ہو سکتے جب تک امریکہ کی پابندیاں عائد رہے ، اسرائیل ہماری سرزمینوں پر قابض ہو  ، آئے دن تکفیری گروہوں کی دہشت گردی بڑھتی جارہی ہے  .

انہوں نے اس بات پر زور دے کر کہا کہ مزاحمت اور مقاومت ہی سر زمینوں کو آزاد کرانے اور انسانوں کے آزادی اور وقار کے حصول کا واحد راستہ ہے ،  ہم لبنانیوں سے کہتے ہیں کہ مزاحمت کے ذریعے ہی آپ بحران سے نکل سکتے ہیں اور اگر مزاحمت و مقاومت جاری نہ رہی  تو اگلے مرحلے میں معاشی صورتحال کو خوشحال کرنے کا کوئی دوسرا راستہ نہیں بچ سکے گا اور جو  طاقت  مزاحمت اور مقاومت کی ہے  اس کی حمایت اور اسے برقرار رکھنا ضروری ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .