۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
جنرل سلامی

حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل سلامی نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل باجوہ کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ امت اسلامی کے دفاع میں دنیائے اسلام کے جغرافیہ کو مد نظر رکھا ہے، ہم شیعہ اور سنی کے درمیان فرق کے قائل نہیں ہیں ہماری توجہ امت مسلمہ پر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ایک اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ تہران کے دورے پر ہیں، جہاں انھوں نے آج اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل حسین سلامی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں جنرل سلامی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ امت اسلامی کے دفاع میں دنیائے اسلام کے جغرافیہ کو مد نظر رکھا ہے، ہم شیعہ اور سنی کے درمیان فرق کے قائل نہیں ہیں ہماری توجہ امت مسلمہ پر ہے۔

جنرل سلامی نے امریکہ اور اسرائیل کو امت مسلمہ کا حقیقی دشمن قراردیتے ہوئے خطے میں امن و سلامتی کے فروغ اور کشیدگی کو کم کرنے کے سلسلے میں پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔

جنرل سلامی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات اسلامی اور مذہبی بنیادوں پر استوار ہیں اور ہم باہمی تعاون کو تمام شعبوں میں فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

جنرل باجوہ نے بھی اس ملاقات میں ایران کو اہم برادر اور اسلامی ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے باہمی تعلقات تاریخی، مذہبی اور ثقافتی بنیادوں پر استوار ہیں ۔ جنرل باجوہ نے عراق اور شام میں دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں ایران کے تعاون اور کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تمام شعبوں میں ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .