۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
امیر جماعت اسلامی پاکستان

حوزہ/امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ قرآن ہمیں حجروں میں بیٹھنے کی بجائے شریعت کے پیغام کو پوری دنیا تک پہنچانے کا حکم دیتاہے ۔ہم چاہتے ہیں کہ اولیاءاللہ کے درباروں سے امت کے اتحاد کو فروغ ملے بلکہ ملک کے دفاع کی تحریک بھی آگے بڑھے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ قرآن ہمیں حجروں میں بیٹھنے کی بجائے شریعت کے پیغام کو پوری دنیا تک پہنچانے کا حکم دیتاہے ۔ہم چاہتے ہیں کہ اولیاءاللہ کے درباروں سے امت کے اتحاد کو فروغ ملے بلکہ ملک کے دفاع کی تحریک بھی آگے بڑھے ۔ 

کروڑوں خداﺅں کو ماننے والے ایک ہیں تو ایک خدا کو ماننے والے کیوں ایک نہیں ہوسکتے ۔ کشمیر صرف پاکستان کا نہیں ، پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے پاکپتن میں دربار بابا فرید گنج شکرچشتی ؒ کے گدی نشین دیوان عظمت مسعود چشتی اور دیوان احمد مسعود چشتی سے ملاقات کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ ، علامہ ڈاکٹر عرفانی اور امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب جاوید قصوری بھی موجود تھے ۔

سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ اولیاءاللہ کے مزاروں سے وابستہ لاکھوں عاشقان رسول اور غلامان مصطفی مل کر باطل قوتوں کا مقابلہ اور ملک میں نظام مصطفی کا نفاذ کر سکتے ہیں ۔ پاکستان جس نظریے پر بنا تھا اس کے فروغ کے لیے ہمیں مل کر چلنا اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی فلاحی مملکت بنانا ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ حضور کی امت کو جوڑنا مقدس اور عظیم کام ہے اور مسلمانوں کے اتحاد کوتوڑنا بدترین اسلام دشمنی اور گناہ کبیرہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسلام کو پھیلانے اور قیام پاکستان کی تحریک میں اولیاءاللہ اور صوفیائے کرام کا بڑا نمایاں کردار ہے ۔ 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .