۶ آذر ۱۴۰۰ |۲۱ ربیع‌الثانی ۱۴۴۳ | Nov 27, 2021
دیدار نماینده کاتولیک با مبلغ شیعه در ساحل عاج

حوزہ/ اس ملاقات میں دونوں کے درمیان تعاون، یکجہتی، آئیوری کوسٹ کے مذہبی رہنماؤں کے مذہبی عمل میں تمام ادیان کے درمیان وحدت کے سلسلے میں گفتگو ہوئی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی  رپورٹ کے مطابق، چند دنوں پہلے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے آئیوری کوسٹ کے ملک میں کیتھولک چرچ کے نمائندے اسقف ایگناس داگبو نے شیعوں کے مشہور و معروف عالم دین شیخ عثمان دیاکیتہ سے ابیجان کے پایتخت میں ملاقات کی اور روزمرہ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں دونوں کے درمیان تعاون، یکجہتی، آئیوری کوسٹ کے مذہبی رہنماؤں کے مذہبی عمل میں تمام ادیان کے درمیان وحدت کے سلسلے میں گفتگو ہوئی ۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ آئیوری کوسٹ ملک مغربی افریقہ میں واقع ہے جس میں چار کروڑ کی آبادی میں سے 30 در صد لوگ طریقۃ تیجانی کے پیروکار ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .
4 + 6 =