۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
آیت اللہ اعرافی

حوزہ/ آیت اللہ اعرافی نے وفاقی مذہبی امور پاکستان سے ملاقات میں کہا کہ وہ ایران کی قم یونیورسٹی میں تربیت کے حوالے سے ایک باقاعدہ معاہدے کے خواہشمند ہیں تاکہ وہاں مختلف مسالک کے طلباءاور علماء کے ساتھ ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  اسلامی جمہوریہ ایران میں دینی مدارس کے سرپرست اعلی آیت اللہ اعرافی نے  وفاقی مذہبی امور پاکستان سے ملاقات میں کہا کہ وہ ایران کی قم یونیورسٹی میں تربیت کے حوالے سے ایک باقاعدہ معاہدے کے خواہشمند ہیں تاکہ وہاں مختلف مسالک کے طلباءاور علماء کے ساتھ ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔ 

اس ملاقات میں  وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ایران اپنے مذہبی مقامات اور زائرین کی بہترین دیکھ بھال کر رہا ہے۔ ایران کو 40سالہ انقلاب کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ بات وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے اپنے دفتر میں ایرانی وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست اور سربراہ حوزہ علمیہ ایران آیت اللہ اعرافی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے مابین دوستانہ تعلقات کے مزید فروغ پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

آیت اللہ اعرافی نے کہا کہ وہ ایران کی قم یونیورسٹی میں تربیت کے حوالے سے ایک باقاعدہ معاہدے کے خواہشمند ہیں تاکہ وہاں مختلف مسالک کے طلباءاور علماء کے ساتھ ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔ قم یونیورسٹی میں اقبال کو پڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سالانہ کئی پاکستانی سنی اور شیعہ مسلمان ایران میں زیارات کیلئے آتے ہیں ۔

نور الحق قادری نے علماءکرام کے وفود کے تبادلوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بین المسالک ہم آہنگی کو مزید فروغ ملے گا ۔ ہم نے اقتدار میں آنے کے بعد اہل سنت اور اہل تشیع کے درمیان فرق کو ختم کیا ۔ انہوں نے ایرانی وفد کی جانب سے دورہ ایران کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا تاریخی و ثقافتی ورثہ مشترک ہے، پاک ایران عوام کے روابط کو مزید مضبوط کریں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .