حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سروس کی رپورٹ کے مطابق بوسنیا ہرزوگووین میں علماء بورڈ کے سربراہ جناب حسین آفندی کاوازوویچ نے اپنے دفتر میں بوسنیا میں موجود ایرانی ثقافتی کونسلر کے ساتھ ملاقات کی۔
امیر حسین نوری نے اس ملاقات میں کہا: ایرانی ثقافتی کونسل دونوں ممالک کے ثقافتی، مذہبی و ہنری اور علمی و ادبی شخصیات کے درمیان تعلقات کو استوار کرنے کے لئے کوشاں ہے اور امیدہے کہ پہلے کی طرح دوطرفہ ترقی کے تعاون میں مفید سرگرمیوں کو انجام دیتی رہے گی۔
حسین آفندی کاوازوویچ نے اس ملاقات کے دوران کہا: حضرت امام خمینی (رہ) نے سب لوگوں کے دلوں میں ایک ایسا دینی ولولہ پیدا کیا کہ جس نے سب کو اور خاص طور پر نوجوانوں کو صحیح راستہ دکھایا۔ ہم اپنے سخت سالوں میں ایرانی حکومت کی طرف سے کی گئی مدد پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔
کاوازوویچ نےمزید کہا: ہم اسلامی جمہوریہ ایران کی دنیا میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد کو فروغ دینے اور دنیا کو حقیقی اسلام سے روشناس کرانے کی کوششوں کو سراہتے ہیں ۔
بوسنیا ہرزوگووین میں علماء بورڈ کے سربراہنے کہا: ایرانی ثقافتی کونسل کی قرآن کے شعبوں میں سرگرمیوں اور بوسنیا میں مداحی کے لئے مدعو گروپ کی پرفارمنس پر بھی ایرانی ثقافتی کونسل کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے آخر میں کہا: اگر ایران میں موجود کتابخانوں میں بوسنیائی زبان میں کوئی خطی نسخہ دستیاب ہے تو ہم بوسنیا میں موجود مسلمان آبادی کے دینی سرمایہ میں اضافہ کرنے کے لئے اس کی ایک کاپی(نقل) کرنا چاہتے ہیں۔