۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
رئیس مرکز امام خمینی(ره)‌ زیمبابوه

حوزہ / مرکز امام خمینی (رہ) زمبابوے کے سربراہ نے کہا: جمہوریہ اسلامی ایران دنیا میں اسلامِ نابِ محمدی (ص) کا علمبردار ہے اور اس نے اقتصادی پابندیوں کے باوجود روز بروز ترقی کی ہے جو ہمارے لیے باعث فخر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سروس کی رپورٹ کے مطابق، زمبابوے میں جمہوریہ اسلامی ایران کے ثقافتی مشیر نے زمبابوے کے شہر کادوما میں موجود مرکز امام خمینی (رہ) کے دورہ کے دوران اس مرکز کے سربراہ شیخ جولا سے ملاقات اور گفتگو کی۔

شیخ جولا نے مرکز امام خمینی (رہ) کے پروگرامز کی وضاحت کرتے ہوئے کہا: جمہوریہ اسلامی ایران دنیا میں خالص اسلام کا علمبردار ہے۔ مغربی ممالک کی بہت سی پابندیوں اور رکاوٹوں کے باوجود ایران ہمیشہ اپنے راستے پر گامزن رہا ہے اور اس ملک نے روز بروز بہت ترقی کی ہے جو کہ ہمارے لیے بھی فخر کی بات ہے ۔

زمبابوے میں ایران کے ثقافتی مشیر جناب بختیار نے شیخ جولا اور ان کے فرزندان کی دین اسلام اور محبینِ اہل بیت علیہم السلام کی خدمت کی راہ میں انتھک سرگرمیوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا: مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت اس وقت کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اس مرکز میں جاری تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اسلامی طرز زندگی جیسے تعلیمی موضوعات کو بھی پروگراموں میں شامل کیا جانا چاہیے۔

بختیار نے تاکید کرتے ہوئے کہا: موجودہ دور میں ورچوئل اسپیس نے ایک خاص مقام اور اہمیت حاصل کر لی ہے جسے دین اور دینی تعلیمات کی ترویج میں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اس لیے ہم سب کا فرض ہے کہ ہم سوشل نیٹ ورکس سے استفادہ کرتے ہوئے خالص اسلامی تعلیمات کی تبیین اور ترویج کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .