۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
متولی حرم مطہر رضوی

حوزہ/ آستان قدس رضوی کے متولی کا کہنا ہے کہ تبلیغ دین کے لئے روایتی روش کو جاری رکھتے ہوئے اس سلسلے میں جدید ترین روشوں اور آلات و ٹیکنالوجی سے بھی استفادے کو وسعت دینے کی کوشش کررہے ہيں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ادارہ حج و زیارات کے امور میں ولی فقیہ کے نمائندے کی دعوت پر حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے حج و زیارات کے تحقیقاتی میوزیم کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے حج و زیارت کے امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندہ دفتر(بعثہ)کے بہت سارے اہم اور گرانقدر اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان دفاتر کے ساتھ تعاون بڑھانےکے لئے تیار ہیں اور اسے جاری بھی رکھیں گے۔

انہوں نے حرم مطہر رضوی کے دوصحنوں کے نام تبدیل  کئے جانے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ زائرین کو قبرستان بقیع میں مدفون آئمہ اطہار(ع) اور پیغمبر گرامی اسلام کی سیرت و تعلیمات سے زیادہ سے زیادہ روشناس کرانے کے مقصد سے صحن ہدایت اور صحن جامع رضوی کا نام بدل کر صحن امام حسن مجتبیٰ اور صحن پیغمبر اعظم رکھ دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ان صحنوں کا نام تبدیل کرنا محض ایک رسمی کام نہیں تھا  بلکہ خاص مقصد کے تحت  کوشش کر رہے ہیں کہ زائرین کو ان صحنوں میں ان معصومین ؑکی سیرت اور تعلیمات سے روشناس  کرائيں ل اور صحن امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام میں اس مظلوم امام کی مظلومیت کو بیان کرسکیں ۔

انہوں نے ان صحنوں کے نام تبدیل کرنے کا مقصد زائرین میں  ان ذوات مقدسہ کی معرفت میں اضافہ کرنا بتایا اور کہا کہ حج و زیارت کے امور میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندہ دفتر کی جانب سے حرم مطہر میں دینی و ثقافتی پروگراموں کے  عملدرامد کروانے میں  تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ثقافتی و معلوماتی سرگرمیوں اور زائرین کو تعلیمات اہلبیت اطہار(ع) سے روشناس کرانے کے لئے  حرم مطہر رضوی کے رواقوں(ہالز)سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں ہر قسم کی تجاویز اور مشوروں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

آستان قدس رضوی کے متولی  نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے  موجودہ دور میں دینی تعلیمات کی تبلیغ کے لئے فن و آرٹ  کی زبان سے غافل نہیں ہونا چاہئے کہا کہ دینی تعلیمات کی ترویج میں آرٹ اور میڈیا کے مؤثر کردار سے ہم پوری طرح واقف ہیں اس لئےجب سے میں  آستان قدس رضوی میں آیا  ہوں شروع سے ہی ہم نے ماہ صفر کے آخری عشرے میں حرم مطہر رضوی کے متعدد مقامات پر رضوی تعلیمات کی ترویج اور زیارت امام علی رضا علیہ السلام کے موضوع پر نمائش کا اہتمام کیا ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مروی نے کہا کہ ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ امام رضاؑ زندہ و حاضر ہیں ؛ ان کی  تعلیمات اورسیرت بھی ہمارے پاس موجود ہے ، پس یہ مقدس ہستی جس طرح  اپنی ظاہری زندگی میں معاشرے کے لئے علم، بصیرت،دین داری اور روشن خیالی کا سرچشمہ اور ذریعہ تھی اسی طرح حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی مقدس اور نورانی بارگاہ کو بھی اسی طرح ہونا چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .