حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آستان نیوز کے ساتھ انٹرویو میں مہدی قیصری نیک نے" ہفتہ ثقافتی ورثہ" کے موقع پر کہا: یہ تنظیم، آستان قدس رضوی کے محسوس اور غیر محسوس ورثے کو متعارف کرانے اور اس کو ایران کی قومی اور روحانی یادگاروں کی فہرست میں درج کرنے کی طرف پہلا قدم بڑھاتے ہوئے "زیارت رضوی" کو قومی ثقافت کے ورثے ۲۰۱۹ میں درج کرانے میں کامیابی حاصل کی۔
انھوں نے مزید کہا: بیشک ایران کے قومی روحانی ورثے کی فہرست میں "زیارت رضوی" کے اندراج سے دنیا کے سامنے امام رضا علیہ السلام کے حرم کے محسوس اور نامحسوس ورثے کو متعارف کرانے کا ایک نیا راستہ کھل گیا ہے۔
قیصری نے مزید کہا: اس طرح اس سال "زیارت رضوی" کی فائل کو درج کرنے اور اس کا دفاع کرنے کے لئے یونسکو کے عالمی ادارے میں نامحسوس عالمی ورثے کی فہرست میں درج کرنے کیلئے بھیجا جائے گا تاکہ یہ اقدام اس میدان میں نئے راستے کھول سکے۔
امام رضا علیہ السلام کے حرم کے دو پرانے قومی رجسٹرڈ قانون کی چھان بین
نیز آستان قدس رضوی کے عجائب گھر اور ثقافتی ورثے کے فروغ کے نائب صدر نے رضوی عجائب گھر کی ۶۵ منفرد تخلیقات کے ۲۰۲۱،۲۰۲۲، اور ۲۰۲۳ کے دوران ایران کی قومی تخلیقات کی فہرست میں درج ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا: گذشتہ سال رضوی عجائب گھر کے محسوس ورثے کے اندراج کی چھان بین کے علاوہ آستان قدس رضوی کے نامحسوس ورثے مثلا خطبہ خوانی اور صفہ کے قانون کی درج کرانا بھی ایجنڈے میں شامل تھا۔
انھوں نے مزید کہا: ان تمام قوانین کی فائل تکمیل ہو چکی ہیں اور اس کی تقریب کی ویڈیو کے ہمراہ ثقافتی اور سیاحتی وزارت کو بھیج دیا گیا ہے لہذا ہم امید کرتے ہیں کہ اس کا دفاعی اجلاس اسی سال تہران میں منعقد ہو سکے اور امام رضا علیہ السلام کے روضے کے یہ دو مبارک قانون، ملک کے روحانی ورثے میں درج ہو سکیں اور ہم امام رضاعلیہ السلام کے روضے کے قوانین کو دنیا میں متعارف کرانے میں ایک قدم اٹھا سکیں۔