۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
امام رضا (ع) کا حرم اسلامی ورثہ کے تحفظ کا مرکز ہے، ترک ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر کا بیان

حوزہ/ ترکی کے میڈیا 14 ٹی وی چینل کے سربراہ نے امام رضا(ع) کے حرم کے کتب خانہ کا وزٹ کیا اور اس دوران انہوں نے امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کو اسلامی اور شیعہ ورثے کے تحفظ کا انتہائي مستحکم مرکزقرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ترک چینل کے ڈائریکٹر حریت وارول نے حرم امام رضا(ع) کے کتب خانہ کی وسعت اور اس میں پائے جانے والے مختلف شعبوں اور ان میں انجام پانے والی خدمات پر حیرت اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس کتب خانہ کو تمام اسلامی ممالک کی ثقافتی سرگرمیوں کے لئے مثال اور نمونہ قرار دیا۔

انہوں نے حرم مطہر کے کتب خانہ اورامام علی رضا علیہ السلام کے حرم کے تمام مقدس مقامات کو قیمتی خزانے سے مالا مال قرار دیا جس کی حضرت امام رضا علیہ السلام کے خادموں ذریعے مکمل حفاظت کی جارہی ہے۔

ترکی کے سینیئر جرنلسٹ حریت وارول نے اس معنوی و روحانی خزانے کی حفاظت کو ثقافتی ورثہ کی حفاظت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمنوں کے سیاہ کارنامے جن میں کتب خانوں کو جلانا، مذہبی مقامات کو تباہ کرنا اور ترکی سمیت کئی اسلامی ممالک کے ثقافتی ورثے کو مغرب والوں کے توسط سے لوٹنا شامل ہیں ان سب کو دیکھ کر اس ثقافتی ورثہ کی حفاظت اور تحفظ کی قدر و قیمت کا احساس ہوتا ہے۔

انہوں نے حرم امام رضا(ع) کے کتب خانہ میں موجود شیعہ ورثہ پر دستاویزی فلم بنانے کے لئے ابتدائي تیاریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس اقدام کو ترک عوام اور خاص طور پر محققین کے لئے اس عظیم مجموعہ کو متعارف کرانے کی اہم کاوش قرار دیا۔

حریت وارول نے کہا کہ اس مجموعہ یا عظیم کتب خانے کے اندر ایک عظیم ثقافتی ورثہ چھپا ہے جسے عوام کے فائدہ کے لئے استعمال کیا جانا چاہئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .