۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سید عمار حکیم

حوزہ/ عراقی قومی تحریک حکمت م کے سربراہ نے کہا کہ تاریخی لحاظ سے عراق کا شمار ان ثقافتی ورثے سے مالامال ملکوں میں ہوتا ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی قومی پارٹی حکمت کے سربراہ سید عمار حکیم نے میوزیم کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ تاریخی اعتبار سے عراق کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو ثقافتی ورثے سے مالامال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بغداد اور دیگر صوبوں میں موجود عجائب گھروں سے سیاحت کی حمایت اور اپنی قدیم اور تاریخی میراث کو متعارف کروانے میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، خواہ وہ ورثے تہذیبی ہوں تاریخی یا ثقافتی ہوں، کیونکہ میوزیم کے ذریعے ہی ہمارے آباؤ اجداد کے فنون، دستاویزات، پینٹنگز اور فنکارانہ تخلیقات کی حفاظت ہوتی ہے۔

سید عمار حکیم نے ملک سے اسمگل شدہ آثار قدیمہ کی واپسی کیلئے عراقی حکومت کی کوششوں کو سراہا اور ان کوششوں کو مزید جاری رکھنے کا مطالبہ بھی کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .