۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
سید عمار حکیم

حوزہ / سید عمار حکیم نے فضائی حملوں میں حشد الشعبی فورسز اور ان کے کمانڈروں کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے گروہ ترجمہ کے مطابق، عراقی حکومتی افواج کے اتحاد کے سربراہ حجت الاسلام سید عمار حکیم نے بغداد کے مشرق میں "المشتل" کے علاقہ سمیت حشد الشعبی فورسز اور ان کے کمانڈروں کو نشانہ بنانے والے فضائی حملوں کی مذمت کی ہے۔

ان کے دفتر کی جانب سے جاری بیانیہ میں کہا گیا ہے کہ سید عمار حکیم نے قانونی پارلیمانی دھڑے کے سربراہ یاسر المالکی سے ملاقات کے دوران عراق کے عمومی سیاسی میدان میں ہونے والے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

سید عمار حکیم نے کہا: حشد الشعبی کے کمانڈرز کو بار بار نشانہ بنانے جیسے مسائل سے خطے کی امنیت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے غزہ کی صورت حال کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: خطے میں امن کی بحالی کے پیش نظر غزہ میں جنگ کو فوری روکنے کی ضرورت ہے۔

عراقی حکومتی افواج کے اتحاد کے سربراہ نے مزید کہا: اسرائیلی جارحیت کے نتیجہ میں غزہ شہر کی تعمیر نو، بے گھر ہونے والوں کی واپسی اور پرتشدد جنگ میں عام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .