۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
سید عمار حکیم

حوزہ / حجت الاسلام سید عمار حکیم نے کہا: ہم دینی سیاست کو تو قبول کرتے ہیں لیکن  دین کو سیاسی کرنے کو قبول نہیں کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، عراق میں الحکمت قومی پلیٹ فارم کے سربراہ نے اپنے انسٹا گرام کے پیج میں لکھا ہے کہ "شہید محراب آیت اللہ محمد باقر حکیم (قدس سرہ) سیاسی سرگرمیوں کو باعظمت اور اس کے ساتھ ساتھ خطرناک ترین امور میں سے جانتے تھے"۔

انہوں نے مزید کہا: سیاسی سرگرمیوں کی عظمت ان کے اصولوں اور اخلاقیات کی رعایت کرنے کی وجہ سے ہے اور خطرناک ہونا اصول و قواعد اور اخلاقیات کی جانب عدم توجہ کی وجہ سے ہے۔

ججت الاسلام سید عمار حکیم نے کہا: دینی سیاست ہمارے لیے قابل قبول ہے لیکن دین کو سیاسی کرنا کبھی بھی قابل قبول نہیں ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .