۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
سید عمار حکیم

حوزہ/ حجۃ الاسلام سید عمار حکیم نے کہا: امن اور صلح میں ہی قوموں کی اقتصادی اور سماجی ترقی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی الحکمہ قومی پارٹی کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سید عمار حکیم نے 21 ویں ستمبر 2023، امن اور سلامتی کے عالمی دن کے موقع پر کہا: ایک ایسی دنیا میں جہاں لوگ جنگ اور تنازعات سے تھک چکے ہیں، وہاں بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنا ایک اخلاقی اور سیاسی وظیفہ ہے، اسے مختلف سماجی، سیاسی اور میڈیا سرگرمیوں کے ساتھ ایک عمومی ثقافت کے طور پر دیکھا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا:آج لوگ ایک ایسے امن کے خواہاں ہیں جو تہذیب، انسانیت اور معاشرے کو خطرے میں ڈالنے والے چیلنجوں سے بے خوف ہو کر ایک خوشگوار اور باوقار زندگی کے لیے ان کی امیدوں اور خوابوں کو پورا کرے۔

عراق کی الحکمہ قومی پارٹی کے سربراہ نے آیت " یا أَیُّهَا الَّذِینَ آمَنُوا ادْخُلُوا فِی السِّلْمِ کَافَّةً " ’’اے صاحبان ایمان، سب کے سب سلامتی میں داخل ہو جاؤ‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: صرف امن ہی پائیدار ترقی کی بنیادوں کو مضبوط کر سکتا ہے، امن و صلح ہی قوموں کی اقتصادی اور سماجی ترقی کی ضامن ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .