حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، عراق کی پارلیمنٹ کی سلامتی و دفاع کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ حشد الشعبی باضابطہ طور پر عراقی مسلح افواج کا حصہ بنا دی گئی ہے اور اس کے سربراہ وزیر کے درجہ پر فائز اور قومی سلامتی کونسل کی رکن قرار پائیں گے۔
آج کے بعد حشد الشعبی عراقی مسلح افواج میں شمار ہو گی اور قانون کے مطابق عراقی مسلح افواج کی اعلیٰ کمان کے ماتحت ہو گی۔
اس کے اہلکاروں کی تربیت عراقی وزارت دفاع کی فوجی اکیڈمی میں کی جائے گی۔
یہ تنظیم معنوی اور مالی لحاظ سے عراق کی دیگر فوجی تنظیموں سے خودمختار ہے اور بدستور عراقی مسلح افواج کی اعلیٰ کمان کے ماتحت ہے۔









آپ کا تبصرہ