۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
فراکسیون بدر

حوزہ/ عراقی پارلیمانی جماعت بدر نے بغداد میں حشد الشعبی کے کمانڈروں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی پارلیمانی جماعت بدر نے بغداد میں حشد الشعبی کے کمانڈروں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

بدر پارٹی نے کہا کہ ہم شہید وسام محمد صابر کو ٹارگٹ بنانے کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور اسے ایک خیانت اور عراق کے خلاف جنگ کا اعلان سمجھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردانہ کاروائیاں ایسے وقت میں شروع ہوئیں ہیں کہ جب حکومت غیر ملکی فوجیوں کو ملک بدر کرنے کی کوشش کرنے لگی، لہٰذا ہمیں ایسے اقدامات پر خاموش نہیں رہنا چاہیئے۔

بدر پارٹی نے حشد الشعبی کے کمانڈروں کی شہادت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں مزید کہا کہ یہ جرائم امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے قتل و غارتگری، ہمارے جوانوں کو شہید کرنے اور مذاکرات اور افہام وتفہیم کی عدم شناخت کی دلیل ہے۔

بدر پارٹی نے کہا کہ یہ جرائم واضح دلیل ہیں کہ عراق میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی، جرائم اور فتہ و فساد کا باعث بن رہی ہے، لہٰذا ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان غیر ملکی فوجیوں کو بہت جلد ملک سے بدر کرنے کا ضروری اقدام کرے۔

آخر میں، بدر پارٹی نے عراقی فوج کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ عراقی خودمختاری اور عزت و وقار کے خلاف اقدامات اور سیکیورٹی اداروں کے اعلیٰ افسران کو نشانہ بنانے والے جرائم کے مقابلے میں اہم ردعمل کا مظاہرہ کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .