۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
وزیر اوقاف فلسطین

حوزہ/ حاتم البکری نے آیت اللہ العظمٰی سید علی حسینی سیستانی کی فلسطینیوں کی مسلسل مدد اور بروقت انسانی و قومی مؤقف کی قدردانی کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی وزیر اوقاف اور دینی امور کے سربراہ حاتم البکری امام حسین علیہ السّلام کی زیارت سے مشرف ہوئے اور اس موقع پر انہوں نے آیت اللہ العظمٰی سید علی حسینی سیستانی کا انسان دوستی، قومی مؤقف اور فلسطینی قوم کی مسلسل مدد پر شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آیت اللہ العظمٰی سید علی سیستانی کا عراق اور عالمی سطح پر ایک بزرگ شیعہ مرجع تقلید شمار ہوتا ہے اور اور بڑے پیمانے پر لوگ ان کی پیروی کرتے ہیں، اس بنیاد پر جب ان کی جانب سے حمایت ہوتی ہے تو ہم ان کو خراجِ تحسین، ان کی قدردانی اور ان کی حمایت کو ایک بہت عظیم امر سمجھتے ہیں۔

فلسطینی وزیر اوقاف نے واضح طور پر کہا کہ آیت اللہ العظمٰی سید علی سیستانی کا فلسطینی عوام کی ادویات اور خوراک کی انسان دوستانہ امداد کا ردعمل، عراق کی حکمت عملی کا حصہ ہے اور ہم عراقی بھائیوں کا اپنے فلسطینی بھائیوں کیلئے بروقت اپنانے والے واضح مؤقف کی قدردانی کرتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .