۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مهندس نصر الشَمَّری، فرمانده ارشد حشدالشعبی

حوزہ/ حشد الشعبی کے سینئر رہنما نے کہا: غاصب امریکیوں نے ایک بار پھر حاج قاسم اور ابو مہدی کی شہادت کی یاد تازہ کردی، ابو تقوی کی شہادت نے ہمارے اندر دفاع کی قوت کو بڑھا دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حشد الشعبی کے چیف کمانڈر انجینئر نصر الشمری نے 15 فروری شب جمعہ، حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا قم المقدسہ میں واقع مسجد اعظم میں ابو تقوی السعیدی کی شہادت کی یاد میں منعقدہ تقریب میں عراقی مزاحمت کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے استکبار اور صیہونیت کا مقابلہ کرنے میں شہید ابو تقوی کے کردار کی جانب اشارہ کیا اور کہا: امریکیوں نے ایک بار پھر حاج قاسم اور ابو مہدی کی شہادت کی یاد تازہ کردی، ابو تقوی کی شہادت نے ہمارے حوصلے اور قوت دفاع کو بڑھا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دلوں میں انتقام کی آگ اس وقت تک بھڑکتی رہے گی جب تک کہ عراق اور خطے سے دشمن کے آخری فوجی باہر نہ کر دیں اور غزہ میں وحشیانہ صیہونی جارحیت کے خاتمہ نہ ہو جائے، ہم خدا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں قول و فعل، ہتھیاروں اور اپنے خون سے غزہ کے لوگوں کو نذرانہ پیش کرنے کی سعادت دی۔

حشد الشعبی کے چیف کمانڈر نے مزید کہا:میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ ہم کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور نہ ہی پیچھے ہٹیں گے تاکہ خدا ہمارے اور کافروں کے درمیان خود فیصلہ کر دے، یہ جنگ کتنی ہی شدید کیوں نہ ہو ہم کمزور اور تھکنے والے نہیں ہوں گے، ہم خدا کے فضل و کرم سے بصیرت کے ساتھ صالحین کی پیروی کرتے رہیں گے کیونکہ ہم اپنے دشمنوں پر غالب آنے کی آرزو رکھتے ہیں اور راہ خدا میں شہید ہونے کے خواہشمند ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .