۱۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۶ شوال ۱۴۴۵ | May 5, 2024
1

حوزہ/ اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی فوج غزہ کے مشرقی سرے سے مغربی سرے تک ایک سڑک بنا رہی ہے جس کے ذریعے وہ غزہ کی پٹی اور شمالی غزہ کی پٹی کو باقی علاقوں سے کاٹنا چاہتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی فوج غزہ کے مشرقی سرے سے مغربی سرے تک ایک سڑک بنا رہی ہے جس کے ذریعے وہ غزہ کی پٹی اور شمالی غزہ کی پٹی کو باقی علاقوں سے کاٹنا چاہتی ہے۔

اسرائیل کے چینل 14 نے ایک رپورٹ نشر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ سڑک جو غزہ کو دو حصوں میں تقسیم کرے گی، نحال عوز سے مغرب میں ساحل تک جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے فی الحال اس سڑک کی تعمیر پر اپنا کام شروع کر دیا ہے، فوج کے انجینئرنگ یونٹ بریگیڈ 601 کے کمانڈر شمعون اورکابی نے کہا ہے کہ ہم ایک راستہ بنا رہے ہیں تاکہ جنوبی غزہ کی پٹی سے شمالی غزہ کی پٹی تک جانا ممکن نہ ہو۔

فوج اس راستے کے شمال اور جنوب میں واقع مکانات اور دیگر عمارتوں کو مکمل طور پر مسمار کر رہی ہے جو پہلے ہی بری طرح تباہ ہیں۔ فوج نے ایک ویڈیو بھی جاری کیا ہے جس میں اس سڑک کی تعمیر کا عمل دکھایا گیا ہے۔

ٹی وی چینل کے صحافی نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی فوج طویل عرصے تک غزہ کی پٹی میں موجود رہنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

بین الاقوامی اعتراض کے باوجود اسرائیلی فوج بھی رفح شہر پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہی ہے جہاں کم از کم 14 لاکھ فلسطینی جمع ہیں، ان میں سے 13 لاکھ فلسطینی وہ ہیں جو دوسرے علاقوں سے اسرائیلی حملوں کی وجہ سے رفح کی طرف نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .