۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
1

حوزہ/ بیت المقدس میں فلسطینی نوجوانوں نے ایک شہادت طلبانہ آپریش میں دو صہیونی فوجیوں کو واصل جہنم کیا اور متعدد کو زخمی کردیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بیت المقدس میں فلسطینی نوجوانوں نے ایک شہادت طلبانہ آپریش میں دو صہیونی فوجیوں کو واصل جہنم کیا اور متعدد کو زخمی کردیا۔

اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ القدس شہر کے قریب شہادت طلبانہ حملوں میں دو صہیونی ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے ہیں۔

یروشلم پوسٹ نے جمعرات کو ایک رپورٹ میں بتایا کہ یہ دونوں فوجی یروشلم کے قریب معالیه ادومیم کے علاقے میں گولی لگنے سے مارے گئے، صہیونی چینل 12 نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ جن دو فلسطینیوں نے اس شہادت طلبانہ آپریش کو انجام دیا وہ شہید ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق اس آپریشن کو انجام دینے والوں نے اپنی گاڑی سے باہر نکل کر ٹریفک میں کھڑی صہیونیوں کی گاڑیوں پر گولیاں چلائیں۔

عبرانی میڈیا نے اس آپریش کے سلسلے می مزید بتایا کہ آپریشن انجام دینے والوں کے پاس ایم 16 رائفل موجود تھی اور اس آپریشن میں زخمی ہونے والے زیادہ تر فوجی ہیں، میڈیا نے دعویٰ کیا کہ اس حملے میں دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حملے کو انجام دینے والوں میں سے ایک شخص نے جان بوجھ کر ایک کار کو ٹکر مار کر ٹریفک جام لگایا اور پھر تینوں حملہ آورں نے دو رائفلوں اور ایک ہینڈ گن سے فائرنگ شروع کر دی۔

صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں انجام دئے گئے اس آپریشن کی منصوبہ بندی بہت احتیاط سے کی گئی تھی اور صہیونیوں نے ایک طویل عرصے سے اس طرح کا آپریشن نہیں دیکھا تھا اور اس قسم کی کارروائی کسی بھی جگہ اور کسی بھی انجام دی جا سکتی ہے اور اسرائیلی پولیس اس سے خوفزدہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .