۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجت الاسلام سید عقیل عباس

حوزہ / پاکستانی عالم دین اور میڈیا ایکٹوسٹ نے کہا: پاکستانی میڈیا کی جانب سے طوفان الاقصیٰ کی بھرپور حمایت اس ملک کی فلسطین کی حمایت میں بہت سی احتجاجی ریلیوں کے انعقاد کا باعث بنی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستانی عالم دین اور میڈیا ایکٹوسٹ حجۃ الاسلام سید عقیل عباس نے ایران کے دارالحکومت تہران میں 24ویں ایرانی میڈیا نمائش کے موقع پر بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے رپورٹر کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا: پاکستانی میڈیا کو اظہار رائے میں کافی آزادی حاصل ہے۔

طوفان الاقصیٰ آپریشن کے دوران میڈیا کے کردار کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا: طوفان الاقصی آپریشن نے پاکستانی میڈیا میں فلسطین کاز کی حمایت کے سلسلہ میں گویا ایک انقلاب برپا کر دیا۔ پاکستانی میڈیا نے بھرپور طریقے سے فلسطین کی حمایت کی۔

حجۃ الاسلام سید عقیل عباس نے مزید کہا: پاکستانی میڈیا کی طوفان الاقصی آپریشن اور فلسطین کے لیے بھرپور حمایت صیہونی مظالم کے خلاف ملک بھر میں بڑے پیمانے پر ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں کا باعث بنی۔

انہوں نے کہا: حکومت پاکستان نے بھی طوفان الاقصی اور فلسطینیوں کی حمایت میں انجام دئے جانے والے تمام اقدامات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

پاکستانی عالم دین نے مزید کہا: اس آپریشن سے پہلے اسرائیلی فوج نے اپنے آپ کو صفِ اول کی فوجوں میں شمار کرا رکھا تھا اور حتی کئی ایک مسلمان ممالک بھی اس پر انحصار کر رہے تھے لیکن طوفان الاقصیٰ نے اسرائیلیوں کا غرور خاک میں ملا دیا اور چند مجاہدین نے ان کی جھوٹی طاقت کی قلعی کھول کر رکھ دی اور بانیٔ انقلاب اسلامی ایران امام خمینی (ع) کے فرمان کے مطابق ثابت کیا کہ "اسرائیل مکڑی کے جالے سے بھی کمزور ہے"۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .