۲۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 10, 2024
زمانی فرد

حوزہ / حوزہ علمیہ خراسان کے استاد نے کہا: عالم اسلام کے تمام مسلمانوں کا فریضہ اتحاد و یکجہتی اور مزاحمتی قوتوں کی مادی اور معنوی حمایت ہے تاکہ ظالم صہیونی حکومت کا خاتمہ ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ انٹرویو میں حوزہ علمیہ خراسان کے استاد حجت الاسلام والمسلمین مہدی زمانی فرد نے غزہ میں مزاحمتی محاذ کی فتح اور طوفان الاقصیٰ آپریشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ان دنوں فلسطینی مزاحمتی تحریک اپنے عروج پر ہے جو ایک شجاعانہ اور فاتحانہ حملے کے ذریعے ظالم صہیونی حکومت کو شکست دینے میں کامیاب ہوئی ہے۔

انہوں نے آیتِ کریمہ "انْ تَنْصُرُوا اللَّهَ یَنْصُرْکُمْ" کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں سے فتح و نصرت کا وعدہ کیا ہے جو اس کے دین کی نصرت اور اس کے دشمنوں سے جنگ کرتے ہیں۔

حوزہ علمیہ خراسان کے استاد نے کہا: فلسطینی مزاحمتی تحریک نے اس فریضہ کو بخوبی انجام دیا اور اب جو چیز اہم ہے وہ ان جوانوں اور مزاحمتی محاذ کے مجاہدین کے لیے عالم اسلام کی مادی اور معنوی حمایت ہے۔

انہوں نے مزید کہا: عالم اسلام کے تمام مسلمانوں کا فریضہ ان جوانوں سے اتحاد و یکجہتی اور ان کی بھرپور حمایت کرنا ہے تاکہ ظالم صہیونی حکومت کا خاتمہ ہو اور فلسطینی مسلمانوں کو ان کا حق ملے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .