۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی

حوزہ / مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے انجمن نوجوانان پاکستان اولڈ رضویہ سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ "جشن میلاد الصادقین علیہما السلام" میں خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی کی انجمن نوجوانان پاکستان اولڈ رضویہ سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ "جشن میلاد الصادقین علیہما السلام" میں خصوصی شرکت اور خطاب کرتے ہوئے کہا: اس وقت پورا عالم رسول اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمْ کے اُس فرزند کے انتظار میں ہے جو ان تمام مسائل و مشکلات سے نجات دہندہ ہے۔

انہوں نے کہا: ہم سب کو اِس وقت رسول اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمْ کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، وہ اصول جو انسانیت کی فلاح و بہبود ان کی خدمت کا اصول ہے۔

ظالم کے خلاف اپنا مضبوط دفاع کرنا سب کا شرعی اور اصولی حق ہے

علامہ شبیر حسن میثمی نے مزید کہا: انسانیت کی خدمت کا سب سے بڑا اصول یہ ہے کہ ہم سے کسی کو تکلیف نہ آئے۔ رسول اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمْ کا پیروکار ہمیشہ عاجزی و انکساری کو پسند کرتا ہے۔ سب کا احترام کرتا ہے اور سب کے حقوق کا خیال رکھتا ہے۔

مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے کہا: مظلوم فلسطینی عوام بہت وقت سے صیہونی ریاست اسرائیل کے ظلم و بربریت کا شکار رہی ہے۔ اس ظلم سے تنگ آکر اپنے اور اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کی خاطر اور مسجد الاقصیٰ کی حرمت کی خاطر فلسطینی مظلوم عوام یک آواز ہو کر اپنا دفاع کر رہی ہے اور ظالم کے خلاف اپنا مضبوط دفاع کرنا سب کا شرعی اور اصولی حق ہے، ہم پاکستانی عوام مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .