۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
الشيخ الخزعلي

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین قیس خزعلی نے کہا: عراقی مزاحمتی گروہ فلسطینی عوام کی حمایت اور بیت المقدس کو آزاد کرانے کے لیے تیار ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رضاکار مجاہدین کو فلسطین بھیجنے کے سلسلے میں عصائب اہل حق عراق کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلامو المسلمین شیخ قیس الخزعلی نے تحریک حماس کے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا:عراقی مزاحمتی گروہ بیت المقدس کو آزاد کرانے اور فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

عصائب اہل حق کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ عراقی قوم، حکومت اور مزاحمتی گروہ ہمیشہ کی طرح فلسطین کی حمایت کے سلسلے میں اپنے موقف پر اٹل ہیں، عراق کے تمام معزز افراد فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، اس مزاحمت کی حمایت کرتے ہیں جس نے آپریشن طوفان الاقصیٰ میں ایک بہادری کی مثال قائم کر دی ہے۔

اسماعیل ھنیہ نے بھی اس گفتگو کے دوران کہا: طوفان الاقصی آپریشن بہت مفصل اور جامع تھا جس سے صیہونی دشمن اپنا توازن اس حد تک کھو بیٹھا کہ اپنی کھوئی ہوئی عزت کو بحال کرنے کے لئے وہ غزہ کے شہریوں پہ حملہ کر رہا ہے۔

ساتھ ہی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ نے اسلامی ممالک سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ظالمانہ اور وحشیانہ محاصرے میں مبتلا فلسطینی عوام کی مالی مدد کریں۔

عراقی عوام کے موقف کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے، انہوں نے مزید کہا: اس حساس، اہم اور تاریخی صورتحال میں فلسطینی عوام اور ان کی مزاحمت کی پوری توجہ ان مظلوم لوگوں کی طرف ہےطرف مبذول ہے جسے دشمن نشانہ بنا رہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .