۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
عبد اللہیان و اسماعیل ھنیہ

حوزہ/ حسین امیر عبداللہیان نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں تحریک حماس کی عسکری شاخ کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات میں فلسطینی عوام کو ان کی مزاحمت، تحمل اور فتح کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: طوفان الاقصیٰ آپریشن کے نتائج دیکھ کر دنیا حیران رہ گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں تحریک حماس کی عسکری شاخ کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات میں فلسطینی عوام کو ان کی مزاحمت، تحمل اور فتح کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: طوفان الاقصیٰ آپریشن کے نتائج دیکھ کر دنیا حیران رہ گئی ہے۔

انہوں نے کہا : غزہ کی پٹی میں بہت زیادہ جانی و مالی نقصان ہوا جو بہت تکلیف دہ تھا لیکن فلسطینی عوام کی فتح کے جہتیں بہت وسیع ہیں اور اسٹریٹجک مساوات مکمل طور پر فلسطینی عوام کے حق میں ہو گئی۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے اس بیان کو یاد دلایا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ فوجی آپریشن کے ذریعے غزہ میں مزاحمتی قوتوں کا قلع قمع کریں گے اور قیدیوں کو رہا کرائیں گے، حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت کو اس پوری جنگ میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی اور وہ حماس کے ساتھ بات چیت اور جنگ بندی اور قیدیوں کی منتقلی پر رضامند ہونے پر مجبور ہوئے۔

انہوں نے کہا : سب کا اندازہ ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے میدان جنگ میں کچھ حاصل نہیں کیا، اب وہ مذاکرات کی میز پر اور سفارتی حربوں سے وہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو جنگ میں حاصل نہیں کر سکے، لیکن یہ ان کا خواب ہے جو کبھی پورا نہیں ہونے والا۔

اس ملاقات میں تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے رہبر انقلاب اسلامی، صدر ایران، حکومت اور عوام کی طرف سے فلسطین اور فلسطینیوں کی مکمل حمایت کو خوب سراہا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .