۲۳ شهریور ۱۴۰۳ |۹ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 13, 2024
حسین امیرعبداللهیان وزیر امور خارجه جمهوری اسلامی ایران

حوزہ / ایرانی وزیر خارجہ آج بروز جمعہ، صبح بیروت پر پہنچے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان عراق کے بعد لبنان کے دورہ کے دوران آج بروز جمعہ، صبح بیروت پہنچے ہیں۔ جہاں لبنان کی وزارت خارجہ کے حکام اور تحریک حماس کے نمائندے نے ان کا استقبال کیا۔

انہوں نے بیروت پہنچنے کے بعد کہا: صیہونیوں کے جنگی جرائم جاری رہنے کی صورت میں دوسرے محاذوں پر ان کو ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جس کی ذمہ داری خود صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں پر عائد ہوگی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا: ہم بیروت میں ہیں اور ہم واضح اور کھل کر اس بات کا اعلان کرتے ہیں ہم غزہ کے عوام پر صیہونی حکومت کے مظالم برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا: دسیوں ہزار فلسطینیوں کو بے گھر کرنا اور پانی، بجلی، اشیائے خورد و نوش اور ادویات کا بند کیا جانا صیہونی حکومت کا جنگی جرم ہے۔

حسین امیر عبداللہیان نے کہا: ہم عراقی حکام کے ساتھ مشاورت کے بعد لبنان آئے ہیں جہاں لبنانی حکام کے ساتھ غزہ کی صورتحال، صیہونی حکومت کے جنگی جرائم اور اسلامی دنیا میں ضروری اقدامات کے بارے میں مشاورت کریں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .