حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایرانی گارڈین کونسل کے جنرل سیکرٹری آیت اللہ احمد جنتی نے اس کونسل کے ہفتہ وار اجلاس کے آغاز میں طوفان الاقصی آپریشن کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: گزشتہ دنوں فلسطینی مجاہدین نے جو طوفان الاقصی آپریشن شروع کیا ہے وہ ان کی فتح و کامرانی کی نوید ہے۔
انہوں نے مزید کہا: اس آپریشن نے اسرائیل کی ناتوانی کو آشکار کر دیا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اسرائیل کی نابودی بہت نزدیک ہے اور جو حکومت اس کا ساتھ دے گی وہ بھی اس نابودی میں اس کے ساتھ شریک ہے۔
گارڈین کونسل کے جنرل سیکرٹری نے کہا: فلسطینی مجاہدین کی فتح وعدہ الہی ہے اور غاصب صیہونی اپنی ظالمانہ کاروائیوں کا تاوان ادا کریں گے۔
آیت اللہ احمد جنتی نے کہا: غاصب صہیونی اور اس کے حامی اس جنگ میں بہنے والے خون کے ہر قطرے کے جواب دہ ہیں۔