۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس

حوزہ / چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے بروز جمعہ 13 اکتوبر ملک گیر یوم یکجہتی فلسطین منانےکا اعلان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بروز جمعہ 13 اکتوبر 2023ء ملک گیر یوم یکجہتی فلسطین منانےکا اعلان کرتے ہوئے کہا: تمام غیرت مند پاکستانی مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف اپنے گھروں سے نکلیں۔

انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ملک میں بسنے والے ہر باضمیر کو بلاتخصیص مذہب و مسلک فلسطین کی حمایت میں آواز اٹھانی چاہئے۔ مجلس وحدت مسلمین جمعہ کے روز فلسطین کی حمایت میں گھروں سے نکلے گی۔

چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان نے کہا: تمام باشعور اور ظلم سے نفرت کرنے والوں سے میری گزارش ہے کہ وہ جمعہ کے روزاپنے بچوں، بزرگوں ، خواتین اور گھر کے ہر چھوٹے بڑے فرد کے ساتھ گھروں سے نکلیں اور فلسطین کے حق اور اسرائیلی بربریت کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔

انہوں نے مزید کہا: آج عالمی استکباری قوتوں اور امریکی اتحاد کو للکارنے کا وقت ہے، ہر باشعور شخص کو اپنی توان کے مطابق عالم کُفر کے خلاف اپنی شرعی ذمہ داری کو نبھانا چاہیے۔ تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد گھروں سے نکل کر اسرائیلی مظالم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں، ہم قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینی مظلوموں کی حمایت میں خون دینے کے لیے تیار ہیں، رسوائی یہودو نصاری کا مقدر ٹھہرے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Sayada Bilgrami IN 00:22 - 2023/10/13
    0 0
    Hamare comment delete kar deti ja rahe hai Muj ko terminate karne ki bhi dhamki mil rahi hai. Aise me update rahne ke leye koi website bataye